Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ کی سابق وزیر ایٹلا راجیندر بی جے پی میں شامل

دہلی، 14 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے سابق وزیر صحت ایٹلا راجیندر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) سے استعفیٰ دینے کے چند دن بعد دہلی میں مرکزی وزرا دھرمیندر پردھان،تلنگانہ میں بی جے پی امور کے انچارج ترنگ چنگ اور جی کشن ریڈی کی موجودگی میں پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

راجیندر – یکم مئی کو ضلع میدک میں زمینوں پر قبضے کے الزامات کے الزام میں کابینہ سے برخاست اور ان کو برطرف کردیا گیا تھا- انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے ذریعہ انہیں غیر منصفانہ نشانہ بنایا گیا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای راجیندر نے کہا کہ بی جے پی نے ان پر جو یقین ظاہر کیا ہے وہ اس کے مطابق کام کریں گے اور ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل کام کریں گے۔اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست میں خاندان کی حکمرانی کے خاتمہ کی یہ شروعات ہے۔

۔ای راجیندر سمیت سابق رکن پارلیمنٹ رمیش راتھوڑ،سابق رکن اسمبلی اے رویندرریڈی،سابق ضلع پریشد صدرنشین ٹی اوما،آرٹی سی ملازمین کی تنظیم کے صدر اشوتھاماریڈی،عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے لیڈران نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

ای راجیندر نے اپنے شاہ میر پیٹ میں واقع قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سخت تنقید کی تھی، انہوں نے کہا کہ اراضی پر قبضہ کا الزام عائد ہونے کے بعد ان سے کسی قسم کی وضاحت طلب نہیں کی گئی، اور کاروائی کے بنا کابینہ سے برطرف کردیا گیا-

ایک گمنام خط کی بنیاد پر، انکوائری شروع کی گئی اور مجھے چند گھنٹوں کے اندر وزیر سے ہٹا دیا گیا دیا گیا۔

انہوں نے کہا انکوائری ختم ہونے سے پہلے ہی مجھے کابینہ سے خارج کردیا گیا تھا۔ بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ یہاں تک کہ مجھے بتائے بغیر الزامات کی وضاحت کرنے اور اسے ثابت کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا

ی راجیندرکو پارٹی کی ابتدائی رکنیت دھرمیندر پردھان نے حوالے کی۔اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی،بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا،تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور دوسرے موجود تھے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ایٹلا راجیندر کی پیدائش 20 مارچ 1964 کو کریم نگر میں ہوئی، انہوں نے سال 1984 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے بی سی کی تعلیم حاصل کی ہے۔

انہوں نے سال 2014 سے 2018 تک تلنگانہ کے وزیر خزانہ اور 2019 سے 2021 تک تلنگانہ کے وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Tags:

You Might also Like