Type to search

بین الاقوامی

مشہور کوریائی یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا

سیول،5 اکتوبر( اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اسلام اور اسکی تعلیمات ہر کسی کو پسند آتی ہے۔ اسلام کا جس کسی نے بھی بغور جائزہ لیا اور قریب سے دیکھا وہ اسلام میں داخل ہوا اور دوسروں کو متوجہ کیا اور بتایا کہ اسلام مذہب تلوار نہیں بلکہ تعلیمات اور محبت سے پھیلا ہے۔اب تک کئی ہالی ووڈ اسٹارس،کھلاڑیوں وغیرہ نے اسلام قبول کیا۔

 

 آج ایک خبر جنوبی کوریا سے ہے کہ جنوبی کوریا کے سابق سنگر اور مشہور یوٹیوب اسٹار جیکم نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ جیکم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ اپنی ماں کو سمجھا رہے ہیں کہ انہوں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ اس کے بعد وہ آرام دہ ہیں ، اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا نام بدل کر داود بتایا ہے۔ جیکم ایک کیتھولک گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں انکا نام ڈیویڈ تھا اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنانام  داؤد کیم رکھا۔  انہوں نے بتایا کہ شرعی تعلیمات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسلام مذہب مجھے اچھا اور سچا مذہب لگا۔ بتادیں کہ جیکم کے یوٹیوب پر 7.5 سبسکرائبر ہیں جبکہ انکی ویڈیوز دو لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔وہیں سوشل میڈیا پر انہیں لاکھوں فالوورس ہیں۔

اس خبر کو انھوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بھی شیئر کی۔

Tags: