Type to search

اسپورٹس

سابق ہندوستانی کرکٹر وی بی چندرشیکھر نے خودکشی کرلی

ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر وی بی چندرشیکھر کے خودکشی کرنے سے ہندوستانی کرکٹ دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ چندرشیکھر کی لاش جمعہ کی شام کو چنئی کے مائیلاپور میں واقع گھر میں سیلنگ فین سے لٹکی پائی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی شام قریب 5.45 بجے گھروالوں کے ساتھ چائے پی تھی۔ اسکے بعد وہ اپنے کمرے میں چلے گئے۔ انکے خاندان میں بیوی اور دو بٹیاں ہے۔
57 سالہ چندرشیکھر نے ہندوستان کے لیے 1988 سے 1990 کے درمیان 7 ونڈے میچ کھیلے تھے۔ پولیس جانچ اہلکار نے کہا ، یہ خودکشی کا مقدمہ ہے۔ جانچ ابھی جاری ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے اور ہم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

Tags: