Type to search

اسپورٹس

سابق ​​ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کی کار ڈھابے سے ٹکرائی، بال بال بچے

محمد اظہر کار حادثہ

اسپورٹس ڈسک، 30 ڈسمبر (ذرائع) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی کار ڈھابے میں گھس گئی- اس حادثے میں اظہر الدین بال بال بچ گئے- ملی معلومات کے مطابق یہ حادثہ لال سوٹ کوٹہ میگا ہائی وے پر سورول تھانے کے قریب ہوا-

اظہر الدین اپنے خاندان کے ساتھ رنتھمبھور آرہے تھے- تبھی یہ حادثہ ہوگیا- اسی دوران کار کنٹرول سے باہر ہوگئی اور پھول محمد چوراہے پر ایک ڈھابے میں گھس گئی- ڈھابے پر کام کررہا ایک نوجوان زخمی ہوگیا-

حادثے کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی- لیکن جب سب کو پتہ چلا کہ کار میں خود اظہر الدین بیٹھے ہیں تو لوگ حیران رہ گئے- زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ضلع ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے- حادثہ کے بعد ڈی ایس پی نارائن تیواری موقع پر پہنچے-

اظہر کے ساتھ آرہے شخص کو ہلکی چوٹ آئی- اسکے بعد دوسری کار سے محمد اظہر الدین کو خاندان سمیت ہوٹل پہنچایا گیا-

ہندوستان کے لیے 99 ٹیسٹ میں 6125 رن اور 334 ونڈے میں 9378 رن بنانے والے اظہر کے نام پر 2019 میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کا نام رکھا گیا۔اظہر کے نام کل 29 بین الاقوامی (22 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے) سنچریاں ہیں۔

Tags:

You Might also Like