Type to search

وائرل

کون ہے سابق مس انڈیا رنر اپ دکشا سنگھ ؟

دکشا سنگھ

وائرل ڈسک، 3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماڈلنگ کے بعد اپنا سیاسی کیریئر شروع کرنے کے لیے یو پی کے پنچایت انتخابات میں اتری دکشا سنگھ کو شسکت کا سامنا کرنا پڑا ہے- جونپور سے ضلع پنچایت انتخابات میں دکشا سنگھ 5ویں مقام پر رہی ہے- جس سے انکے حامی مایوس ہیں-

آگے بڑھنے سے پہلے جانتے ہیں کون ہے دکشا سنگھ
انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق دکشا کی پیدائش سال 1997 میں اترپردیش کے جونپور میں ہوئی- دکشا کا پورا نام دکشا جیتندر سنگھ ہے- وہ ایک ماڈل ، ایکٹر اور سیاستداں ہیں،

دکشا کے والد کا نام جیتندر سنگھ ہے اور انکی والدہ گھریلو خاتون ہے- انکی بہن کا نام دپتی سنگھ ہے-

دکشا نے گوا کے، ایم ای ایس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس کی پڑھائی کی اور انہوں نے انگلیش لیٹریچر میں گریجویشن کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Diksha Singh (@dikshajsingh)

دکشا نے سال 2020 میں دیویا کھوسلا کمار ، درشن راول اور پیرل پوری کے ساتھ گانا تیری آنکھوں ، سے ڈیبیو کیا- اور سال 2021 میں درشن راول کے ساتھ ربہ مہر کری میں نظر آئی-

دکشا سنگھ سال 2015 میں فیمینا مس انڈیا کی رنر اپ رہی ہے- انکے والد جیتندر سنگھ جونپور کے بکشا بلاک کے چتوڑی گاؤں کے رہنے والے ہیں- انکا گاؤں میں کاروبار ہے- لمبے وقت سے انکا خاندان وہیں رہتا ہے-

اترپردیش کے پنچایت انتخابات کے میدان میں جب سے دکشا سنگھ نے اترنے کا فیصلہ کیا، تبھی سے وہ بحث میں تھی،

دکشا پنچایت انتخابات کے ذریعہ زمینی سطح پر کچھ کرکے دیکھانا چاہتی تھی، لیکن شکست ملی- اکثر ممبئی میں رہنے والی دکشا وقت وقت پر گاؤں آتی رہتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Diksha Singh (@dikshajsingh)

اس بار جون پور میں ضلع پنچایت صدر کا عہدہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا تھا- دکشا سنگھ نے ضلع پنچایت رکن بننے کے لیے وارڈ نمبر 26 سے نامزدگی بھری تھی- اسکے بعد سے وہ لگاتار مہم میں مصروف ہوئی تھی لیکن انتخابی نتیجوں کے بعد انکا رہنما بننے کا خواب پورا نہیں ہو پایا-

یوپی میں اتوار کو اعلان ہوئے انتخابی نتیجے میں انہیں بی جے پی کے امیدوار ناگینی سنگھ نے بڑے فرق سے ہرا دیا- ناگینی سنگھ کو انتخاب میں قریب 7 ہزار ووٹ ملے- دوسرے نمبر پر رہے سنجو یادو کو 5 ہزار سے ذیادہ ووٹ ملے- وہیں دکشا سنگھ ڈھائی ہزار ووٹ پار کر 5ویں مقام پر رہی-

وہ کالج کے وقت سے ہی مقابلوں اور سیاسی مباحثوں میں حصہ لیتی آئی ہیے- انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے گاؤں کی ترقی کی دوڑ میں پچھے رہ جانے کو لیکر فکر مند تھی- جون پور ابھی کئی شہروں سے کافی پچھے ہے- وہ الیکشن جیت کر سبھی سہولیات یہاں تک لانا چاہتی تھی-

دکشا سنگھ پینٹین ، پیرا شوٹ آئیل ، سنیپ ڈیل سمیت کئی کمپنیوں کا اشتہار کرچکی ہے- فروری 2021 میں انکے البم ” ربہ مہر کری “، نہ صرف کامیابی بٹوری تھی، انہوں نے “عشق تیرا” فلم کی کہانی بھی لکھی ہے- جلد ہی انکی ویب سیریز بھی آنے والی ہے-

دکشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہے-