Type to search

قومی

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کا 74 سال کی عمر میں انتقال

ex-chhattisgarh-cm-ajit-jogi

رائے پور،29مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کا 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے اسپتال میں کوما میں تھے۔اجیت جوگی کے بیٹے امت جوگی نے خود ٹویٹ کیا اور والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، ‘ریاست چھتیس گڑھ کا 20 سالہ نوجوان چھتیس گڑھ ریاست کے سر سے اج انکے والد کا سایہ اٹھ گیا-

 صرف میں نے ہی نہیں بلکہ چھتیس گڑھ نے رہنما نہیں، اپنا والد کھویا ہے- اجیت جوگی ڈھائی کروڑ لوگوں کے اپنے خاندان کو چھوڑ کر، ایشور کے پاس چلے گئے-  کل انکے آخری رسومات ادا کیے جائیں گے-

ہاسپٹل کی طرف سے جاری میڈیکل بولیٹن کے مطابق جمعہ کو دوپہر قریب 1:30 بجے انکی صحت اور بگڑ گئی- انہیں پھر سے کارڈیک آریسٹ ہوا- ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے تک پوری کوشش کی لیکن انکی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے-

رائے پور میں واقع سری نارائن ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل کھیمکا نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ 74 سالہ جوگی نے آج سہ پہر ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔ کھیمکا نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور جنتا کانگریس کے چھتیس گڑھ (جے) کے سربراہ اجیت جوگی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں 9 مئی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تب سے ، اس کی حالت تشویشناک تھی۔

مسٹر جوگی مرواہی سیٹ سے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ممبر تھے۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر رینو،بیٹا امت جوگی اوربہو ودھو ایشوریا جوگی ہیں۔ان کی اہلیہ ڈاکٹر جوگی بھی کوٹہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

بتادیں کہ مسٹر جوگی کو گذشتہ 9مئی کو املی کھاتے وقت سانس کی نلی میں بیج پھنس جانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کے بعد میں انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔