Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس: سابق افریقی فٹ بالر محمد فرح کا لندن میں انتقال

اسپورٹس ڈسک،لندن،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) صومالیہ کے مایہ ناز فٹ بالر عبد القادر محمد فرح کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ افریقی فٹ بال فیڈریشن اور صومالیہ فٹ بال فیڈریشن (ایس ایف ایف) نے اسکی تصدیق کی ہے۔ محمد فرح 59 سال کے تھے۔

عبد القادر محمد فرح کی شمال مغربی لندن میں منگل کو کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ وہ صومالیہ حکومت کے یوتھ اینڈ اسپورٹس وزرات میں مشیر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

انکی پیدائش بیلڈوائن شہر میں 15 فروری 1961 کو ہوئی تھی۔ وہ پہلی بار 1976 میں قومی ٹیم کے لیے کھیلے تھے۔ اپنی ٹیم کو کئی یادگار جیت دلانے والا یہ کھلاڑی آخر میں کورونا وائرس سے جنگ ہار گیا۔ اس بار پورے عالم میں ابھی تک کل 20ہزار لوگوں کی زندگی لے لی ہے۔

Tags:

You Might also Like