Type to search

اسپورٹس

فوربس : سرینا سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی، سندھو 38.9 کروڑ روپے کے ساتھ 13ویں مقام پر

سندھو کے ایوارڈ کی قیمت سے 3.54 کروڑ اور اشتہار سے 35.4 کروڑ روپے ملے

سرینا کی کمائی سے 207 کروڑ روپے، ان میں 77 کروڑ اشتہار سے ملے

اسپورٹس ڈسک/8اگسٹ(ایجنسی/اردوپوسٹ) فوربس میگیزین نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 15 خواتین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس لسٹ میں امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز پہلےمقام پر بنی ہوئی ہے۔ انکی کمائی 29.2 ملین ڈالر (قریب 207 کروڑ روپے) ہے۔ ان میں پرائز قیمت سے 4.2 ملین ڈالر(قریب 29.7 کروڑ) روپے اور اشتہار سے 25 مین ڈالر (قریب 177 کروڑ روپے) ملے۔ سندھو کی کل کمائی 5.5 ملین ڈالر (38.9 کروڑ روپے) ہے۔ انہوں نے پرائز رقم سے 3.54 کروڑ اور اشتہار سے 35.4 کروڑ روپے کمائے۔

فوربس نے کہا، سندھو ہندوستانی مارکٹ میں سب سے زیادہ مانگ والی خاتون اتھیلیٹ ہے۔ وہ 2018 سیزن کے آخر میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنل جتنے والی پہلی ہندوستانی بنی تھی۔ سندھو بیڈمینٹن رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہے۔ انہوں نے اب تک 248 میچ جیتے ۔ 106 مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

فہرست میں 12 ٹینس کھلاڑی ، فٹ بال سے صرف ایک

فہرست میں 12 ٹینس کھلاڑی ہے۔ فٹ بال سے ایک امریکہ کی الیکس مورگن ہے۔ بیڈمینٹن سے صرف سندھو کو مقام ملا۔ گولف سے تھائی لینڈ کی اریا جوتنگرن کو فہرست میں شامل کیا گیا ۔ شروعاتتی 10 کھلاڑیوں میں صرف ٹینس کی کھلاڑیاں ہی ہے۔

 

کمائیکھیلملککھلاڑی
29.2 ملین ڈالر – قریب 207 کروڑ روپےٹینسامریکہسرینا ولیمز
24.3 ملین ڈالر -قریب 172 کروڑ روپےٹینسجاپانناومي اوساكا
11.8 ملین ڈالر-قریب 83.5 کروڑ روپےٹینسجرمنیانجلیک کربر
10.2 کروڑ ملین ڈالر ۔قریب 72.2 کروڑ روپےٹینسرومانیہسمونا ہالیپ
9.6 ملین ڈالر۔قریب 67.9 کروڑ روپےٹینسامریکہسلون اسٹیفنز
7.5 ملین ڈالر ۔قریب 53.1 کروڑ روپےٹینسڈنمارککارولین وزنیاکی
7 ملین ڈالر۔قریب 49.5 کروڑ روپےٹینسروسماریہ شراپووا
6.3 ملین ڈالر ۔قریب 44.6 کروڑ روپےٹینسجمہوریہ چیککارولینا پلیسکووا
6.1 ملین ڈالر ۔قریب 43.1 کروڑ روپےٹینسیوکرائنایلینا سویٹولینا
5.9 ملین ڈالر ۔قریب 41.7 کروڑ روپےٹینسامریکہوینس ولیمز
5.9 ملین ڈالر ۔قریب 41.7 کروڑ روپےٹینسوینزویلاگاربین موگوروز
5.8 ملین ڈالر ۔قریب 41 کرور روپےفٹ بالامریکہالیکس مورگن
5.5 ملین ڈالر ۔قریب 38.9 کرور روپےبیڈمینٹنہندوستانپی وی سندھو
5.5 ملین ڈالر ۔قریب 38.9 کروڑ روپےٹینسامریکہمیڈیسن کیز
5.3 ملین ڈالر ۔قریب 37.5 کروڑ روپےگولفتھائی لینڈ

اریا جوتنگرن

Tags:

You Might also Like