Type to search

بزنس

اب فلپ کارٹ لیکر آرہی ہے ویڈیو اسٹریمنگ سروس

نئی دہلی/7 اگسٹ(اردوپوسٹ) ای-کامرس مارکٹ میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے اور ایمیزون کو ٹکر دینے کے لیے فلپ کارٹ بھی اب ویڈیو اسٹریمنگ سرویس لیکر آرہی ہے- یہ ایک فری سرویس ہگی اور اسکا فائدہ فلپ کارٹ کے لائل فلپ کارٹ پلس کسٹمرس کو ملے گا- میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو سرویس کی شروعات دیوالی سے پہلے شروع ہوجائے گی- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کمپنی اپنے حقیقی ویڈیو پراجکٹ لیکر نہیں آرہی ہے- وہ اسکے لیے ریجنیل اور انٹرنیشنل پراڈکشن کمپنیوں سے قرار کرے گی-

بتادیں کہ فلپ کارٹ اور ایمیزون کے درمیان کافی مقابلہ ہے- ایمیزون کے پرائم ممبرس کے لیے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سرویس ہے- فی الحال فلپ کارٹ کے پاس اس طرح کی کوئی ویڈیو سرویس نہیں ہے-

بتادیں کہ فلپ کارٹ پلس ممبر بننے کے لیے آپ کے لیے ایمیزون پرائم کی طرح ممبرشپ نہیں لینی ہوگی- یہ ایک فری سرویس ہے-جب آپ فلپ کارٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن شاپنگ کرتے ہیں تو 100 روپے خرچ کرنے پر سپر کوئن ملتا ہے- 300 سپر کوئن ہونے کے بعد وہ کسٹمرس فلپ کارٹ کا ممبر بن سکتا ہے-

Tags: