Type to search

صحت

السی کے بیج ( فلیکس بیج ) جلد اور بالوں کے لیے فائدے مند

السی کے بیج

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلیکس بیج یا السی کے بیج صحت اور خوبصورت جلد دونوں کے لیے ہی بے حد فائدے مند ہوتے ہیں، لیکن شاید آج کے اس وقت میں لوگ السی کو بھول گئے ہیں،

ہمارے بڑے بزرگ آج بھی السی کا استعمال کو ترجیج دیتے ہیں۔ لیکن آج کے دور نوجوان اس سے ناواقف ہے۔

آج کا نوجوان شیمپو اور صابن کو ترجیج دیتے ہیں، پھر مطمئن نہیں ہے، اور ایسے میں ضرورت ہے کہ آپ ایک بار پھر اس سپر فوڈ کو اپنی رسوئی کا حصہ بنا لیں،

سب سے پہلے بات کرتے ہیں السی یا فلیکس بیج کیا ہیں ، فلیکس کا سائنسی نام لینم Linum usitatissimum ہے جو ایک پودا ہے، یہ پودا ہاتھ کے جتنا لمبا ہوتا ہے۔ یہ چنے کے دانے کے جتنے ہوتے ہیں۔ یہ بیج چکنے ہوتے ہیں۔

دراصل السی میں فائبر، اومیگا 3، جیسے فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔ جو نہ صرف آپ کے صحت بلکہ جد اور بالوں کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہوتے ہیں۔

جلد کے لیے السی کی بات کریں تو اس سے آپ کی جلد نارش ہوتی ہے اور جلد پر ریڈینٹ لک آتا ہے۔ وہی جب بات بالوں کی آتی ہے تو السی دانے اسے شائنی اور گھنے بناتے ہیں۔ تو آئے آپ کو بتاتے ہیں کہ فلیکس بیج کس طرح سے بالوں اور جلد کے لیے فائدے مند ہے۔

 

روسی یا ڈینڈرف سے بھی دلائے چھٹکارا
اکثر ہم سر میں ڈینڈرف ہونے پر شیمپو وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ تیل کے طور پر فلیکس بیج کا بالوں میں استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے آپ کی ڈینڈرف کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔ یہ سر کو تغذیہ، صاف اور نم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

 

بالوں کی کوالٹی بہتر کریں
بالوں کو لمبا اور مضبوط کرنے کے لیے ہم کئی شیمپو آزماتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ایک تشویش رہتی ہے۔

فلیکس بیج میں وٹامن بی بھی ہوتا ہے، جس سے بالوں کی گروتھ بڑھتی ہے۔ اسکے علاوہ ، فلیکس بیج میں موجود وٹامن ۔ ای سر میں موجود ذرات سے چھٹکارا دلاتا ہے۔ یہ بالوں کی کھوئی چمک کو واپس لوٹاتا ہے اور بالوں کا گرنا کم کرتا ہے۔

 

ورینکلیس ۔ جھریوں اور لائنس سے دلائے چھٹکارا
فلیکس بیج بڑھتی عمر کی وجہ پیدا ہوئی جھریوں اور ریکھاؤں (لائنس) کو بھی کم کرتے ہیں۔ السی بیج کھانے سے آپکی جلد پر جھریوں اور لائنس کے بڑھنے کا پروسیس آہستہ ہوجاتا ہے اور لمبے وقت تک جلد ملائم اور سافٹ رہتی ہے۔

 

ریشس کم کریں فلیکس بیج
چونکہ السی بیج میں اومیگا 3 ہوتا ہے، اس سے آپ کے جسم کے ریشس تیزی سے ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔ ساتھ ہی فلیکس بیج میں اینٹی انفلیمیٹری پراپرٹیز بھی ہوتے ہیں، جو جلد کو سکون اور صاف بھی کرتا ہے۔

 

فلیکس بیج گلوئنگ جلد کے لیے ۔ بوسٹ گلو

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ انکی جلد گلوئنگ ہو، فلیکس میں کافی ذیادہ مقدار میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے، یہ آپ کی جلد کو واپس سے گلوئنگ بناتا ہے اور کھوئی ہوئی چمک بھی لوٹا دیتا ہے۔ اس لیے ان مہنگی کریموں کو گڈ بائے بول دیں اور قدرتی السی کو موقع دیں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )