Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ میں انٹری لے سکتی ہے ٹالی ووڈ کی یہ پانچ خوبصورت اداکارئیں

نئی دہلی/1 گسٹ(اردوپوسٹ) تاپسی پننو اور تمنا بھاٹیہ کے علاوہ بالی ووڈ میں کئی ایسی خوبصورت اداکارئیں ہیں جو تامل، تلگو فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بناچکی ہے۔ اسکے علاوہ ٹالی ووڈ میں کئی ٹیلنٹڈ ادارکائیں ہیں جو کچھ  سالوں میں بالی ووڈ میں انٹری لے سکتی ہیں۔

 نین تارہ: تامل فلم انڈسٹری کی تھلیوا اور لیڈ سپر اسٹار مانی جانے والی نین تارہ کا اصلی نام ڈائنا مریم ہے۔ نین تارہ اب تک کئی تلگو ،تامل اور ملیالم ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہے۔ نین تارہ کی مقبولیت ساؤتھ میں بہت زیاد ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ نین تارہ پربھو دیوا سے آفیئر کی وجہ سے تنازعوں میں رہ چکی ہے۔

 سائی پللوی: کم وقت میں ہی اپنی بہترین ایکٹنگ سے پہنچان بنانے والی سائی پللوی اب تک کئی تامل، تلگو، اور ملیالم زبان کی فلموں میں کام کرچکی ہے۔ سائی کو پہلی فلم کے بعد ہی 8 فلموں میں بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ ملے تھے۔ اسی کے ساتھ سائی کو ساؤتھ میں بیسٹ اداکارہ کےایورڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

پرنیتا سبھاش: 2010 میں کنڑ فلم سےاپنی ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی پرنیتا سبھاش جلد ہی 2020 میں بالی ووڈ فلم ’بھوج۔د پرائیڈ آف انڈیا میں نظر آنے والی ہے۔سبھاش نے اب تک تامل، تلگو اور کنڑ زبان میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

 کیرتی سریش: بطور چائلڈ آرٹسٹ ملیالم فلم سے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ کیرتی اب تک دھنوش، وجئے جیسے کئی فیمس ایکٹرس کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

 رشمیکا مندانا: کم عمر میں ہی اپنے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کرنے والی رشمیکا نے کنڑ فلم سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ رشمیکا اب تک کئی تامل، تلگو اور کنڑ فلموں کا حصہ رہ چکی ہے۔ حال ہی میں تامل سپر اسٹار وجئے کے ساتھ رشمیکا فلم ریلیز ہوئی ہے۔ جسکا ہندی ریمیک جلد بننے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے فیمس ڈائریکٹر کرن جوہر نے اس فلم کے رائٹس خرید لیے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی تاپسی پننو ، تمنا بھاٹیہ ، کاجل اگروال ، ترشا کرشنا، وغیرہ اداکارئیں ٹالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں اپنی پہنچان بنا چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like