Type to search

ٹی وی اور فلم

تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کے زیر اہتمام اُردو صحافیوں کیلئے پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ

اردو اکیڈمی صحافیوں

حیدرآباد،2 جولائی (پریس نوٹ) آج دنیا نئی ٹکنالوجی کے دور میں ہے اورصحافت جسے جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، نئے آلات اور تکنیک سے لیس ہورہی ہے، ایسے میں اردو صحافیو ں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی نئے دور سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، دیکھا یہ جارہا ہے کہ ٹکنالوجی کی ترقی کے اس میدان میں اردو صحافت کونت نئے مسائل کا سامنا ہے۔

اس لئے اگر ان کی شفافیت کے ساتھ تکنیکی، اخلاقی اور فنی تربیت ہو تو ان کی صلاحیتو ں میں مزید نکھار پیدا ہوسکتا ہے۔

اس اہم ذمہ داری کو نبھانے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کے اُردو صحافیوں / میڈیا کے نمائندوں کی تربیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اردواکیڈیمی کی سرپرستی میں 13 جولائی تا 17 جولائی 2021 ء پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے-

اس پروگرام کا افتتاح 13 جولائی کو صبح 10.30 بجے ہوگا- اس تربیتی ورکشاپ کے لیے میڈیا انڈسٹری کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جو اپنی فنی مہارت اور تجربوں کو مقررہ آن لائن سیشن کے ذریعہ شیئر کریں گے-

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صحافتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس تربیتی ورکشاپ میں داخلہ سے دلچسپی رکھنے والے صحافی
https:bit.ly/3jtYN4C
لنک پر اپنا نام درج کرواسکتے ہیں- اہل اور رجسٹرڈ امیدوارو ں کو پروگرام سے قبل پاس ورڈ سے مطلع کیا جائے گا-
مزید معلومات کے لیے سیل فون نمبر
9948011372 – 9700117738

پر ربط کیا جاسکتا ہے-

1 Comment

  1. MD.Imtiyaz Uddin July 3, 2021

    Online coaching journalist