Type to search

صحت

کٹرینہ – دپیکا کی فیٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون ، کٹرینہ کیف کا سلم فیگر دیکھ کر آپ بھی یہ سوچتے ہونگے نہ کہ اس طرح کی باڈی پانے کے لیے کتنی محنت لگتی ہے، جی ہاں محنت تو لگتی ہے لیکن اسٹارس کی فیٹنس کے پچھے فیٹنس ماہر اور ٹرینر کا اہم رول ہوتا ہے-

آج ہم بات کررہے ہیں ایک سیلیبریٹی فیٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی جنکی فٹ باڈی اور ایک سے بڑھ کر ایک مشکل ورک آؤٹ کو دیکھ کر آپ کو یقین ہی نہیں ہوگا کہ یاسمین کی عمر 50 سال ہے-

فیٹنس انسٹرکٹر کی اس فیلڈ میں یاسمین کراچی والا کو 25 سال سے بھی زیادہ کا تجربہ ہوچکا ہے- دپیکا پاڈوکون ، کٹرینہ کیف ، عالیہ بھٹ، سوفی چودھری، وانی کپور جیسے مشہور بالی ووڈ اسٹارس یاسمین کی کلائینٹ ہے، انکی فیٹنس ، ورزش اور ورک آوٹ کا پورا پلان یاسمین ہی بناتی ہے-
اسٹارس کو ٹرین کرنے کے ساتھ ساتھ یاسمین خود بھی فیٹنس کا خیال رکھتی ہے، اکثر آپ نے کرینہ کپور اور جھانوی کپور کو پیلیٹج کرتے دیکھاہوگا، یاسمین کو ہمارے ملک میں پیلیٹج کے گائیڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے- پیلٹیج ٹریننگ کے معاملے میں بھی کافی آگے ہے یاسمین-

50 سال کی عمر میں بھی یاسمین اتنی فٹ ہے اور انکی باڈی اتنی لچکدار ہے جس وجہ سے ایسی ایسی ورزش اور ورک آوٹ کرتی ہے جسے دیکھ کسی کے بھی پسینے چھوٹ سکتےہیں-
اپنے انسٹاگرام پر یاسمین آئے دن ایک سے بڑھ کر ایک فیٹنس ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں-