Type to search

ٹیکنالوجی

فٹ بیٹ چارج 4 ٹریکر لانچ ، شاندار فیچرس کے ساتھ

ٹیکنالوجی ڈسک،یکم اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فٹ بیٹ کا نیا فٹ بیٹ چارج 4 ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس میں بلٹ۔ان جی پی ایس ، اسپاٹ فائی، سپیپ ٹریکینگ، کے علاوہ اور کئی خاص فیچر دیئے گئے ہیں۔ بلیک، روزووڈ اور بلیو ، بلیک کلر آپشن میں آنے وا لے فٹ بیٹ چارج 4 ٹریکر کی شروعاتی قیمت 14999 روپے ہے۔ کمپنی نے اسکا اسپیشل ویرینٹ بھی لانچ کیا ہے۔ اسپیشل ویرینٹ کی قیمت 16999 روپے ہے۔

سات دن تک کے بیٹری بیک اپ کے ساتھ آنے والے فٹ بیٹ چارج 4 سوئم پروف ہے۔ آپ اسے پہن کر آرام سے سوئمنگ کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے اس میں ایکٹیو زون منٹس نامی ایک فیچر دیا ہے ۔ کمپنی اس فیچر کو آنے والے دنوں میں فٹ بیٹ اسمارٹ واچ میں بھی آفر کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ یہ پہلا فٹ بیٹ ٹریکر ہے جو بلٹ ۔ ان کے ساتھ آتا ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ آوٹ ڈور ایکٹیویٹی جیسے دوڑنے اور واکینگ کے دوران آپ کو فون ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

الگ الگ جی پی ایس ایکیٹویٹی موڈ
اس میں آپ کو جی پی ایس سپورٹ کرنے والے الگ الگ ایکٹیویٹی موڈ بھی مل جاتے ہیں۔ بات اگر اس میں دیئے گئے نئے ایکٹیویٹی زون منٹس کی کریں تو یہ ایک پرسنلائز اسٹانڈرڈ ہے۔ یہ آرام کے وقت یوزر کے ہارٹ ریٹ اور عمر پر مبنی ہے۔ یہ ان ڈور کے ساتھ ہی آوٹ ڈور ایکٹیویٹی کو بھی اچھی طرح سے مانیٹر کرتا ہے۔ اس نئے فیچر کے بارے میں فٹ بیٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کے لیڈینگ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تجویز پر مبنی ہے۔

Tags:

You Might also Like