Type to search

تلنگانہ

پہلی مرتبہ شہر میں شب معراج کے جلسہ منسوخ

حیدرآباد،22مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شب معراج سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹیوٹ کیا۔ اسد الدین اویسی نے شب معراج کے موقع پر ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج کےموقع پر لائیو تقریر دیں گے۔ جسکی راست نشریات 22 مارچ کو رات 8:30 بجے سے شروع ہوگی۔
بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے اجتماعات سے بچنے کے لیے اس سال شب معراج پر کوئی جلسہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔


نشرات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اویسی نے ٹیوٹ کیا، کہ پچھلے 18 سال سے میں اس جسلے کو مخاطب کرتا آرہوں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے ہم نے اس سال جلسہ کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکے بجائے، میں کل لائیو رہونگا اور آپ کل شام 8:30 بجے میرے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہمراہ شہر کے عالم دین اور علما و دانشوران کی سی ایم کے چندر شیکھ راؤ سے ملاقات ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like