Type to search

اسپورٹس بین الاقوامی

سعودی کی پہلی خاتون ریما جوفالی لیں گی کار ریسنگ میں حصہ

ریاض،23نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج پہلی بار کوئی خاتون کار ریسنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ 27 سالہ ریما جوفالی دیریا میں ہونے والی جیگوار ون۔ پیس ای ٹرافی ریس میں آج حصہ لیں گی۔ سعودی میں پچھلے سال ہی خواتین کو کار چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسکے کچھ مہینے بعد ہی ریما نے یہاں کار ریسنگ میں شامل ہونا شروع کردیا تھا۔ ریما کی پیدائش جدہ شہر میں ہوئی اور تعلیم امریکہ میں ہوئی ہے۔

ریما نے ایف۔4 برٹش چیمپین شپ میں پہلی بار پروفیشنل ریسنگ کی ریما نے کچھ سال پہلے امریکہ میں اپنی ڈرائیونگ ٹیسٹ پوری کی تھی۔ وہ سعودی کی کچھ ایسی خواتین میں شامل ہیں جنہیں ڈرائیونگ لائسنس ملا ہے۔ انہیں ریس کے منتظمین نے ’وی آئی پی‘ گیسٹ کے طور پر ریسنگ میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار پیشہ ور ریس کے طور پر پچھلے سال اپریل میں ایف ۔ 4 برٹش چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔ ریما نے میڈیا سے  کہا، پابندی پچھلے سال ہٹایا گیا۔ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی پروفیشنل ریسنگ کرونگی۔ میرا خواب فرانس کے لے مینس میں ہونے والی ون ڈے ریس میں حصہ لینا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے تحت ملک میں خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب اس کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اسے ملک کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد پیشہ ورانہ ریسنگ ڈرائیور کی حیثیت سے ریما کی حوصلہ افزائی کے لئے ہزاروں لوگ موجود رہیں گے۔

Tags: