Type to search

قومی

آج سے چلنا شروع ہوئی 200 مسافر ٹرینیں، پہلی گاڑی ممبئی سے روانہ

ممبئی 1 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تقریبا دو مہینے کے لمبے انتظار کے بعد تھم چکی مسافر ٹرینیں پٹریوں کی طرف لوٹنے لگی ہے۔ جیسا کہ ہندوستانی ریلوئے کی طرف سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک جون سے ملک میں قریب 200 مسافر ٹرینوں کو اپنے منزل تک پہنچائے گی۔ اسی سلسلہ میں اپنے وعدے ےکو نبھاتے ہوئے ممبئی کے چھترپتی شیوا جی مہاراج ٹرمنلس سے وارانسی ، اترپردیش کے لیے مہاناگری ایکسپریس 31 مئی کی دیر رات 12:10 بجے اگلا دن لگنے کے ساتھ ہی روانہ کی گئی۔

مسافروں نے کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر ریل سے سفر کرنے کے لیے سبھی اصولوں پر عمل کیا۔ سبھی مسافر احاطے میں چہرے پر ماسک لگائے ہوئے دیکھے۔ حفاظت کے مدنظر سبھی مسافروں کو ٹرین میں بیٹھنے سے پہلے تھرمل اسکرین سے گذرنا پڑا۔ ملک بھر میں عام لوگوں کے لیے ریل خدمات بحال کرنے کے لیے مسافروں نے ریلوئے کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ ریلوئے کے مطابق پہلے ہی دن ایک لاکھ 45 ہزار مسافر ٹرینوں میں سفر کریں گے۔