Type to search

قومی

ہندوستان سامنے آئی کورونا وائرس کی پہلی تصویر، ملک کے پہلے مریض سے لیا گیا تھا نمونہ

پونے،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پونے میں واقع انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے سائنسدانوں نے پہلی بار کورونا وائرس کی تصاویر سامنے لائی ہے۔ یہ تصویر ٹرانسمیشن الیکٹران مائیکرواسکوپ امیجینگ کی مدد سے لی گئی ہے۔ انہیں انڈین جرنل آف میڈیکل ریسرچ (آئی جے ایم آر) کے تازہ ترین ایڈیشن میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر ہندوستان کے پہلے کورونا مثبت مریض کے گلے سے لیے گئے نمونے سے لی گئی ہے۔ ملک میں وائرس کا پہلا کیس ان تین طلبا میں شامل تھی۔ جو چین کے وہان شہر مں میڈیسن کی پڑھائی کررہے تھے۔ کیرالا کے ان نمونوں کی جین کی سکوینسنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں کی گئی تھی۔ اس میں پتہ چلا تھا کہ ہندوستان میں ملا یہ وائرس چین کے وہان شہر میں ملے وائرس سے 99.98 فیصدی میچ کررہا ہے۔

آئی جے ایم آر میں اوپر مضمون آئی سی ایم آر۔این آئی وی نیشنل انفلوئنزا سینٹر کی ٹیم نے لکھا ہے۔ اسکے مصنفین میں این آئی وی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور الیکٹران مائیکرو اسکوپی اینڈ پیتھالوجی کے سربراہ اتون بوس بھی شامل ہے۔ مضمون کے مطابق ایک وائرس (زرہ) پراکٹیکل کافی اچھی طرح محفوظ تھا۔ جس میں کورونا وائرس کے بے حد خصوصی علامات دیکھائی دے رہے تھے۔ اسکا سائز 75 نینو میٹر کا تھا۔

بتادیں کہ ابھی تک کورونا وائرس کے انفیکشن کا علاج نہیں ڈھونڈا جاسکا ہے ۔ دنیا کے کئی ملکوں کے سائنسداں اس وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے ایک ویکسین کا تجربہ کیا ہے۔ جسکا نتیجہ آنا باقی ہے۔

فوٹو: اے این آئی سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like