Type to search

Uncategorized

سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال، ممبئی میں کیا گیا، مغربی بھارت کا پہلا مائٹرا کلپ پروسیجر

سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن ہاسپٹل

lدو مریضوں پر مائٹر کلپ پروسیجر کیا گیا اور 48 گھنٹوں میں انہیں چھٹی دے دی گئی
l ممبئی کا سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال، مغربی بھارت کا واحد ادارہ ہے جسے مائٹرا کلپ کیلئے منظور ی دی گئی ہے


ممبئی29 ستمبر 2021 (پریس نوٹ) سر ایچ۔ این۔ ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں مغربی بھارت کا پہلا مائیٹرا کلپ پروسیجر کیا گیا۔ جن دو مریضوں پر یہ پروسیجر کیا گیا انہیں 48 گھنٹوں کے اندر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ پورے پروسیس ڈاکٹر مولک پاریکھ، کنسلٹنٹ۔ کارڈیولوجسٹ، سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال اورڈاکٹر نہار مہتہ، کنسلٹنٹ۔ کارڈیولوجسٹ، سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن ہاسپٹل کے ذریعہ کیا گیا۔

مائیٹرا کلپ ایک نیا اور انقلابی ٹریٹمنٹ ہے جس میں اوپن۔ ہارٹ سرجری کے بغیر ہی لیک ہوئے مائٹرل والؤ کی مرمت کی جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی خاص اور جدید طریقہ علاج ہے جس میں مائٹرل والؤ کے دو لیف لیٹس کو اس جگہ پر کلپ کیا جاتاہے جہاں سے وہ لیک ہورہاہے۔ ہارٹ کی رکاوٹ، ہارٹ والؤ کے پھیلاؤ، والؤ لیف لیٹ پرولیپس وغیرہ جیسی مختلف وجوہات سے مائٹرل والؤ لیک ہوسکتا ہے۔ ان میں سے بیشتر معاملوں میں مائٹرا کلپ سے علاج ممکن ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ مغربی دنیا میں اس ڈیوائس کا استعمال وسیع پیمانے پر کیا جاتاہے لیکن بھارت میں یہ پچھلے سال ہی آیا ہے اور اب سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں دستیاب ہے۔ اس پروسیجر کے خاص فائدے ہیں۔ والؤ ریگ گریٹشن میں کمی، زندگی کے معیاد میں سدھار، سانس پھولنے اور اسپتال میں بھرتی ہونے کے امکان کا کم ہونا، دل کے سائز میں معقول کمی اور جوکھم بھری اوپن ہارٹ۔ سرجری سے بچاؤ۔

78 سالہ شری سدھیر مہتہ کو کچھ مہینے پہلے ہارٹ بیٹ میں رکاوٹ اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جانچ میں ان کے مائٹرل والؤ کے سنگین رساؤ کا پتہ چلا۔ سب سے پہلے ان کے انفیکشن پر قابو پایا گیا اس کے بعد 23اگست 2021 کو ممبئی کے سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں انہیں مائٹرا کلپ میڈیکل ٹریٹمنٹ دی گئی۔ پروسیجر والے دن ہی وہ ٹھیک محسوس کرنے لگے اور 48 گھنٹوں کے اندر انہیں چھٹی دے دی گئی۔

80 سالہ شری رمیش راڈیا پیروں میں سوجن، بے قاعدہ دھڑکن اور سانس پھولنے سے متاثر تھے۔ جانچ میں انہیں سنگین مائٹرل ریگ گریٹیشن کے ساتھ مائٹرل والؤ پرولیپس کا پتہ چلا۔24 اگست 2021 کو مائٹراکلپ پروسیجر سے ان کا علاج کیا گیا اور 48 گھنٹوں کے اندر انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں کنسلٹنٹ، کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر مولک پاریکھ نے کہا”سنگین مائٹرل ریگ گریٹیشن (لیک) سے جوجھ رہے بزرگ اور مریض اب ممبئی میں دستیاب مائٹراکلپ تھیرپی سے مستفیض ہونگے۔“

سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں کنسلٹنٹ، کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر نہار مہتہ نے کہا: ”مائٹرل والؤ کے رساؤ سے متاثر کئی مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے بار بار اسپتال میں بھرتی ہونا پڑتا تھا لیکن اب ان کا علاج اس تھیرپی سے کے جاسکتا ہے اور اس میں اوپن ہارٹ سرجری کا جوکھم بھی نہیں ہے۔“

سر ایچ۔ این ۔ ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ترنگ گیان چندانی نے کہا: ہم مریضوں کو عالمی سطحی خدمات، انفراسٹرکچر اور کلینکل مدد دینے میں سب سے آگے ہیں۔ بہتر دیکھ بھال، نگہداشت اور پوری لگن اور محنت کے ساتھ ہم اپنے سبھی مریضوں کا خیال رکھتے ہیں۔“

سر ایچ۔ ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں ممبئی کی پہلی مائٹرا کلپ پروسیجر کو انجام دینے والی ٹیم بہت سے ہارٹ اسپیشلسٹوں کو ملا کر بنی تھی۔ اس میں شامل تھے۔ ڈاکٹر نہار مہتہ، ڈاکٹر مولک پاریکھ، ڈاکٹر اے بی مہتہ اور ڈاکٹر ایس آر ہانڈا۔ اس کے علاوہ انیستھٹسٹ ڈاکٹر ہارویسپ پنتھکی اور ڈاکٹر کرتیکا شرما بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

سر ایچ۔ این۔ ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کے بار ے میں:
سر ایچ۔ این۔ ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ایک 345 بستر والا ملٹی سپیشیلٹی ٹیریٹئری کیئر اسپتال ہے جو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل اور این اے بی ایچ کے ذریعہ منظور شدہ ہے۔ یہ ایک تکنیکی طور سے اپ گریڈیڈ ادارہ ہے جسے بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیاہے۔ بنیادی ڈھانچے، طبی دیکھ بھال اور مریضوں کی حفاظت جیسے معیارات میں اسپتال سب سے سخت معیارات پر عمل کرتا ہے۔ اسپتال کے احاطہ سے لیکر ان کی سرگرمیوں تک اور اسپتال میں کام کرے والے پیشہ ور تک، اسپتال کے سبھی عناصر کا ایک ہی اہم اصول ہے”زندگی کو احترام“۔ اسپتال میں مندرجہ ذیل اہم محکمہ ہیں: کارڈیک سائنسز، ایڈوانس کارڈیک سرجری، گیسٹرو اینٹرولوجی اور ہیپٹو بلری سائنسز، نیورو سائنسز، آنکو سائنسز، رینل سائنسز، روبوٹک سرجری، ٹرانسپلانٹ میڈیسن (لیور، ہارٹ، لنگ، کڈنی اور بون میرو)، منیمل ایکسس اور جنرل سرجری، زچگی اور امراض خواتین، چائلڈ سائنس اور سپورٹس میڈیکل۔

Tags:

You Might also Like