Type to search

جرائم و حادثات

نوی ممبئی میں او این جی سی پلانٹ میں شدید آگ ، 5 افراد ہلاک

ممبئی،3ستمبر(ایجنسی) نئی ممبئی کے آئل اینڈ گیس نیچرل کارپوریشن (او این جی سی ) گیس پلانٹ میں منگل کی صبح آگ لگنے سے 5 کی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچی فائرانجن گاڑیوں کو آگ بجھانے کےلیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ اور تقریبا 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ لگنے سے 3 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس نے پلانٹ کے 2 کلومیٹر تک کے علاقے کو خالی کرالیا ہے۔

زخمیو ںکو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق منگل کی صبح 6:30 بجے نئی ممبئی میں واقع او این جی سی پلانٹ کے کولڈ اسٹوریج میں آگ لگ گئی تھی۔ چاروں طرف دھواں اور آگ کی لپیٹیں پھیلتی دیکھ کر لوگ دہشت میں بھاگنے لگے۔ فائر انجن گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

Tags: