Type to search

جرائم و حادثات

جھارکھنڈ اسمبلی کی عمارت میں لگی آگ، فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف

رانچی،4ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جھارکھنڈ حکومت کے سرکاری ذرائع کے مطابق اسمبلی کے مغربی حصے میں چہارشنبہ کی رات آگ لگی، اسکی معلومات کے بعد فوری موقع پر فائر عملہ موقع ہنچ گیا ، اب تک ملی معلومات کے مطابق آدھا درجن سے ذیادہ گاڑیاں اسمبلی میں آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ حالانکہ احاطہ میں ہوئے نقصان کے بارے میں سرکار کی طرف سے اب تک کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 10 ڈسمبر کو اس بھون کو حکومت کے ہینڈ اوور کیا جانا تھا۔ اس سے پہلے ہی چہارشنبہ کو یہ حادثہ ہوگیا۔ ماناجارہا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد ہی نقصان اور آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ملی معلومات کے مطابق واقع پر فائر انجن کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ آگ کو بجھانے کا کام جاری ہے۔ مقام واقع پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہے۔ اب تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہوسکی۔

چہارشنبہ کی رات قریب 8 بجے اسمبلی کے تیسرے منزل میں آگ لگنے کی معلومات ملی ہے۔

Tags:

You Might also Like