Type to search

ٹیکنالوجی

فائر-بولٹ ٹاک اسمارٹ واچ کالنگ فیچر کے ساتھ لانچ

فائر-بولٹ ٹاک اسمارٹ واچ

فائر-بولٹ ٹاک اسمارٹ واچ اور فیٹنس ٹریکر
بلوٹوتھ کالنگ فیچر
نارمل موڈ میں 10 دن تک بیک اپ
واچ کی قیمت 4499 روپے


ٹیکنالوجی ڈسک، 9 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویئرایبل کمپنی فائر-بولٹ نے ہندوستان میں ایک نئی اسمارٹ واچ فائر بولٹ ٹاک لانچ کی ہے- فیٹنس ٹریکینگ کے ساتھ بلوٹوتھ کالنگ فیچر دیا گیا ہے- اسکی قیمت 5 ہزار روپے سے بھی کم ہے-

فائر-بولٹ ٹاک اسمارٹ واچ اور فیٹنس ٹریکر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بلوٹوتھ کالنگ فیچر بھی دیا گیا ہے- یہ کالنگ فیچر کے ساتھ آنے والی سب سے سستی اسمارٹ واچ میں سے ایک ہے-

بتادیں کہ بولٹ ایک عالمی ویئیرایبل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جسکا ہیڈ آفس نوئیڈا میں ہے- کمپنی اسپیکر، ہیڈ فون، ایئر فون، ایربڈس، اسمارٹ شوز، اور فٹنس ویئیرایبل پروڈکٹس بناتی ہے-

فائر-بولٹ ٹاک میں ایس پی او2 ٹریکینگ سپورٹ اور متعد اسپورٹس موڈ کے ساتھ کئی خاص فیچرس ملیں گے-
فائر-بولٹ ٹاک اس قیمت میں پہلی ایسی اسمارٹ واچ ہے جس میں بلوٹوتھ وائس سپورٹ اور کال اسسٹنٹ کی فیچر دیا گیا ہے۔

اس لیے یہ اسمارٹ فون یوزرس کے لیے کفایتی پسند ہوسکتی ہے- جس سے یوزر فون کالس کو اپنی واچ سے ہی استعمال کرسکتا ہے-

اس میں بلوٹوتھ وائس اور کال اسسٹنٹ فیچر دیا گیا ہے، اسمارٹ فون سے جڑنے کے بعد اپنی واچ سے ہی فون پر آنے والے کالس کو ریسو کرنے کے علاوہ خود بھی کال کرسکتے ہیں-

واچ میں کال ہسٹری، ڈائلنگ پیڈ اور اسمارٹ فون کے کنیکٹیڈ بھی دیکھ جاتے ہیں- حالانکہ کالنگ فیچر صرف اینڈروئیڈ ڈیوائس پر ہی کام کرئے گا-

فیٹنس ٹریکر کی وجہ سے آئی پی ایکس7 سرٹیفیکیشن کے ساتھ ہے، جس سے پانی سے بچاؤ ممکن ہے-
واچ میں کئی طرح کے اسپورٹس موڈ موجود ہیں، بلوٹوتھ ڈیوائس اور کال موڈ ایکٹیو ہونے کی حالت میں اسکی بیٹری پانچ دن تک بیک اپ دے سکتی ہے-
جبکہ نارمل موڈ میں یہ 10 دن تک بیک اپ دے سکتی ہے-

فائر-بولٹ ٹاک اسمارٹ واچ کی قیمت اور دستیابی
اسے خصوصی طور پر فلپ کارٹ پر دستیاب کرایا گیا ہے، جہاں اسکی قیمت 4499 روپے ہے- اس واچ کو تین کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-
یوزرس واچ کو بلیک ، گرین اور گرے میں خرید سکیں گے-
آفرس کی بات کریں تو ایکسس بینک کے کریڈیٹ کارڈ سے خریدنے پر 5 فیصدی کیش بیک ملے گا-

c کے اسپیسیفیکیشنس
ڈوائس میں 44ایم ایم بیول کروڈ گلاس کے ساتھ 3ڈی ایچ ڈی 240-280 پکسل ڈسپلے
سیلیکون اسٹرپ کے ساتھ سٹینلیس اسٹیل کی باڈی
نیوگیشن کے لیے سائیڈ میں سنگل بٹن موجود
واچ میں بلوٹوتھ وائس کال اسسٹنٹس فیچر
کال ہسٹری دیکھنے کی سہولت
فون نمبر ڈائیل کرنے کی لیے کیوک ڈائل پیڈ
بلوٹوتھ وی5 سپورٹ سے میوزک کنٹرول کی سہولت
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس اسمارٹ فون کے لیے
آئی او ایس میں ابھی کالنگ فیچر کو سپورٹ نہیں کرتا ہے-
دعوی کے مطابق 30 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم
نارمل موڈ میں یہ 10 دن تک کا بیک اپ دے سکتی ہے-
بیٹری 120 منٹ میں پوری طرح چارج ہوجاتی ہے-
بلوٹوت وائس اور کال موڈ چالو ہونے پر اس کی بیٹری پانچ دن تک بیک اپ دے سکتی ہے-
بلڈ پریشر مانیٹرینگ
فیٹنس ٹریکر میں ایکسلرومیٹر ، امبینٹ لائٹ سینسر
ایس پی او2 اسکینر اور آپٹیکل ہارٹ ریٹ سینسر
رننیگ ، سائیکلنگ، واکینگ، اسکیپنگ
باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور سوئمنگ جیسے کئی اسپورٹس موڈ
آسان رسائی کے لیے ملٹی اینگل روٹیشن فل ٹچ مینو
اسمارٹ نوٹیفیکیشنس
متعد واچ فیس
واچ کا وزن 60 گرام