Type to search

ٹیکنالوجی

فائر-بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ 3999 روپے میں لانچ

فائر-بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،4 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فائر-بولٹ نے ہندوستانی مارکٹ میں اپنی فائر۔بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ کو لانچ کردیا ہے۔

یہ پرکشش ڈیزائن کے ساتھ آتی ہے جسے اسکوائر ڈائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں ہارٹ ریٹ اور ایس پی او2 جیسے اہم سینسر دستیاب ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بلڈ آکسیجن مانیٹر، 24 گھنٹے 7دن دل کی دھڑکن اور میڈیٹیٹو بریتھنگ فیچرس بھی ہیں۔

فائر۔بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ کی قیمت 3999 روپے میں لانچ کی گئی ہے۔ اسے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ اور ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون سے خریدا جاسکے گا۔

فائر۔بولٹ بیسٹ کو بلیک، بلو اور پنک کلر آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ حالانکہ لمیٹیڈ پیریڈ آفر کے تحت اسے 3799 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

فائر بولٹ بیئسٹ اسمارٹ واچ میں 1.69 انچ کا فل ٹچ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس اسمارٹ واچ میں 500 نٹس پیک برائٹنس کی ریٹنگ کے ساتھ اپنے سیگمنٹ کی سب سے برائٹ اسکرین دی گئی ہے۔

اس کا پکسل ریزولوشن 320-302 ہے۔
ڈسپلے پر سیکیورٹی کے لئے 2.5ڈی کارننگ گورللا گلاس 3 کی پروٹیکشن
اس میں 50 سے ذیادہ واچ فیس
واچ میں 225 ایم اے ایچ کی بیٹری
فل چارج کے لیے 2 گھنٹے کا وقت لے گی
اس کا وزن قریب 31 گرام ہے۔
اس میں ہارٹ ریٹ اور ایس پی او2 جیسے سینسر دیئے گئے ہیں۔
اس میں میڈیٹیٹو بریتھنگ فیچرس بھی دیا گیا ہے۔
اسپورٹس موڈ ، فیٹنس ٹریکینگ ، سلیپ ٹریکینگ جیسے فیچرس شامل

فائر-بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ میں زبردست بیٹری دی گئی ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر یہ 8 دن کا بیک اپ اور پاور اسٹینڈ بائے موڈ میں 15 دن کا بیک اپ دے گی۔
واچ کو آئی پی67 کی ریٹنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یعنی واچ واٹر پروف ہے۔ اور سویٹ۔پروف بھی ہے۔
دیگر فیچرس کی بات کریں تو اس میں کال ، میسج نوٹیکفیشن سے لیکر میوزک اور کیمرا کنٹرول تک فیچرس ہیں۔
یہ اسمارٹ واچ ڈیلی ایکٹیویٹی کو بھی ٹریک کرتا ہے۔ اسکے لیے انٹیلیجنٹ اسپورٹس اور فیٹنس ٹریکینگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ سلیپ کوالٹی ٹریکر کے ساتھ بھی آتی ہے۔
فائر۔بولٹ بیسٹ اسمارٹ واچ کے کو۔فاؤنڈر ایوش اور ارنو کیشور نے ایک بیان میں کہا، اس اسمارٹ واچ میں ہارٹ اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ بلڈ آکسیجن لیول کو ٹریک کیا جاسکتا ہے۔

فائر-بولٹ بیسٹ واچ پوری طرح میٹالک باڈی کی ہے۔
کنیکٹیویٹی کے لیے فائر۔بولٹ بیسٹ میں بلوٹوتھ 5.0 کا سپورٹ موجود ہے۔
یہ واچ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے ساتھ ہی کمپیاٹیبل ہے۔
انڈین ویئریبل برانڈ کی اس اسمارٹ واچ میں 8 اسپورٹس موڈس دیئے گئے ہیں۔
ان میں واک ، رن ، فٹ بال ، باکسٹ بال ، سائیکلنگ ، اسکیپنگ ، بیڈمنٹن  اور سوئمنگ شامل ہے۔
یہ واچ سلیپ ، کیلوری  اور دوری کو بھی ٹریک کرتی ہے۔
واچ میں کال ریجیکٹ کرنا اور میوزک کنٹرول کرنے جیسے فیچرس ہیں۔
یوزرس کو واچ میں موسم کی اپ ڈیٹ ملے گی۔
کمپنی کے دعوی کے مطابق سنگل چارج میں 8 دنوں تک چلے گی۔

Tags:

You Might also Like