Type to search

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اینڈروئیڈ ایپ اب ہوگا آپکے فنگر پرنٹ سے ان۔لاک

ٹیکنالوجی ڈسک،1نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فیس بک کے انسٹنٹ میسجینگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈروئیڈ یوزرس کے لیے فنگر پرنٹ ان لاک فیچر کو لانچ کردیا ہے۔ یاد کرادیں کہ آئی فون یوزرس کے لیے ٹچ آئی ڈی (فنگر پرنگ شناخت) اور فیس آئی ڈی فیچر فروری 2019 سے ہی دستیاب ہے۔ اسکا مطلب اب واٹس ایپ یوزرس اس نئے فیچر کی مدد سے ایپ ان لاک کرپائیں گے۔

اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ فنگر پرنگ ان۔لاک
آئی فون یوزرس کے لیے جیسے ٹچ آئی ڈی فیچر ہے اسی طرح اب واٹس اپ اینڈروئیڈ یوزرس کے لیے بھی ایپ کو اپنے فنگر پرنٹ سے لاک یا ان لاک کرپائیں گے۔ یوزرس اس بات کابھی انتخاب کرسکتے ہیں کہ ایپ بند ہونے کے کتنی دیر بعد خودبخود لاک ہوجائے۔ یہاں آپ کو تین آپشن ملیں گے۔ پہلا ہے فوری، دورا ہے ایک منٹ اور تیسرا آپشن ہے 30 منٹ بعد، اسکے علاوہ اب یوزرس اس بات کا بھی انتخاب کرسکتےہیں کہ سینڈر کا میسج نوٹیفیکیشن میں دیکھائی دے یا پھرنہیں۔

واٹس ایپ فنگر پرنٹ لاک کو اینیبل کرنے کے لیے اینڈروئیڈ یوزرس کو سیٹنگ۔۔۔ اکاؤنٹ۔۔۔۔ پرائوسی۔۔۔۔فنگر پرنٹ لاک میں جانا ہوگا۔ فنگر پرنٹ آپشن کے اینیبل کرنے کے بعد یوزرس کو اپنا فنگرپرنٹ کنفرم کرنا ہوگا۔ دنیا بھر میں یوزرس کے لیے یہ فیچر جلد رول آوٹ کیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like