Type to search

فیشن

فلم فیئر ایوارڈز کرٹین ریزر 2020: کرینہ کپور ، اننیا پانڈے ، سونم کپور سمیت ان اسٹارز نے ریڈ کارپٹ پر بکھیرا جادو

فیشن ڈسک،4فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی دنیا کے سب سے مقبول فلم فیئر ایوارڈس کا انعقاد اس سال 15 فروری کو آسام میں کیا جارہا ہے- حالانکہ ابھی فلم فیئر ایوارڈس میں وقت ہے لیکن اس سے پہلے 2 فروری کو ممبئی میں ایک کرٹین ریزر کا انعقاد کیا گیا تھا، اس میں کئی ساری فلمی دنیا کے ستارے اپنا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آئے، اس پروگرام میں کرینہ کپور ، سونم کپور، اننیا پانڈے، نیہا دھوپیا، انگد بیدی، فرحان اختر-شبینا ، وانی کپور، اتھیا شیٹی، کرن جوہر، تارہ ستاریا، نصرت بھروچہ ، راکل پریت سنگھ، کیرتی کھربنڈا، اور کئی ستارے شامل ہوئے-

کرینہ کپور ، اتوار کو منعقد اس پروگرام میں پیلے رنگ کا آف شولڈر بال گاؤن میں نظر آئی، پیلے رنگ کے اس سمپل گاؤن میں کرینہ کپور کافی خوبصورت لگ رہی تھی-
فلم فیئر ایوارڈس ریڈ کارپٹ میں MasabaxRhea اسٹوڈیو کی آف وائٹ ساڑی میں سونم کپور کافی گلیمرس لگ رہی تھی- بالی ووڈ کی فیشنسٹا نے اسے ایک اسٹائلش فلورل بلاؤز کے ساتھ اسٹائل کیا- سونم نے اپنے ریڈ کارپٹ لک کو سٹونن ایئرینگ کے ساتھ کمپلیٹ کیا –

اسی درمیان اننیا پانڈے بلیک ہائی -تھائی سلٹ ڈریس میں نظرآئی، جس پر پنک رنگ کا بڑا سا بو بنا ہوا تھا، اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، میں کسی پھول کی طرح کومل نہیں ہوں، بلکہ بم کی طرح ہوں-

بلیک کلر فلم فیئر ریڈ کارپٹ کے لیے کئی شخصیات کا پسندیدہ کلر ہوتا ہے، عالیہ فرنیچر والا اس ایونٹ میں بلیک رفلڈ آؤٹ فٹ میں نظر آئی ، آپ کو بتادی ںکہ حال ہی میں عالیہ کی ڈیبیو فلم جوانی جانیمن ریلیز ہوئی ہے-

وہیں تارہ ستاریا بھی ریڈ کارپٹ پر بلیک ڈریس میں نظر آئی- اور وانی کپور بھی بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں دیکھی- ودیا بالن نے بھی ریڈ کارپٹ کے لیے بلیک کلر کا انتخاب کیا، وہ بلیک کلر کے لباس میں دیکھی، جسکو انہوں نے پلازو کے ساتھ پہنا- وہیں نصرت بھروچہ ریڈ کارپٹ میں ہائی سلٹ ڈریس میں نظر آئی-

Tags:

You Might also Like