Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم واستو شاستر’ کی چائلڈ آرٹسٹ احساس چنا اب دیکھتی ہے ایسی

اداکارہ احساس چنا

فلمی ڈسک، 14 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سشمیتا سین کی سال 2004 میں آئی فلم واستو شاستر ، تو آپ کو یاد ہوگی- یہ ایک ہارر فلم تھی، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا- اس فلم کی چائلڈ آرٹسٹ احساس چنا اب کافی بڑی ہوگئی ہے۔

اس فلم میں سشمیتا سین کے بیٹے روہن کے کردار میں آج کے زمانے کی مشہور ٹی وی اداکارہ احساس چنا کو دیکھا گیا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsaas Channa (@ahsaassy_)

 

کافی لوگوں کو سالوں تک پتہ نہیں چل پایا تھا کہ سشمیتا کے بیٹے کا کردار نبھانے والا لڑکا اصل میں ایک لڑکی تھی-
یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ احساس چنہ ہے۔ وہی احساس چنا جو کبھی ہاسٹل ڈیز میں آکانکشا کا کردار نبھاتی ہے، تو کبھی کوٹہ فیکٹری کی شوانگی اور گرلز ہاسٹل کی رچا بنکر فینس کا دل جیت لیتی ہے- ٹی وی ایف اور گرل یاپا کے وائرل ویڈیوز نے انہیں ایک ڈیجیٹل سپر اسٹار بنا دیا ہے-

آج بھی کئی لوگ اس بات سے انجان ہے- اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو آج ہم آپ کے لیے احساس کی کچھ تازہ تصویریں یہاں شیئر کررہے ہیں-

احساس چنا آج ٹی وی کی ایک مشہور اداکارہ ہے اور انہوں نے ویب سیریز کی دنیا میں بھی اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے-

فلم مائی فرینڈ گنیشا کے بعد، احساس چنہ کو اور زیادہ لوگ جاننے لگے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب تعریف ملی- وہیں سال 2006 میں فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ میں شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹار کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم میں انہوں نے ارجن نامی بچے کا کردار ادا کیا تھا۔

 

تاہم، جب احساس سات سال کی ہوئی تو انکی والدہ نے انہیں لڑکوں کا کردار نبھانے سے منع کردیا- ایسے میں “قسم سے” وہ پہلی ٹی وی شو تھا، جس میں انہوں نے ایک لڑکی کا کردار نبھایا-

احساس نے 16 سال کی عمر میں ٹی وی ایف گرل یاپا کے “دی پیریڈ گانا” سے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا-

انہیں کوٹہ فیکٹری ، گرلز ہاسٹل ، ہاسٹل ڈیز ، دی انٹرنرس ، جیسے مشہور ویب سیریز میں دیکھا گیا ہے-

بات کریں ٹی وی شو کی تو وہ دیوں کے دیو مہا دیو ، سی آئی ڈی ، ساودھان انڈیا میں نظر آچکی ہے-
اسکے علاوہ احساس چنا بطور چائلڈ آرٹسٹ واستو شاستر کے علاوہ کبھی الوداع نہ کہنا ، پھونک ، مائی فرینڈ گنیشا ، پیار تو نے کیا کیا جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

اداکارہ احساس ہندی کے علاوہ تیلگو ، تامل فلموں میں بھی کام کرچکی ہے-

احساس کئی ٹی وی کمرشل اشتہارات میں اور پرنٹ شوٹ کرچکی ہے- اور انہوں نے گیتانجلی فیشن ویک میں اپنی والدہ کے ساتھ ریمپ واک کرچکی ہے-

احساس چنا کی پیدائش 5 اگست 1999 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد اقبال سنگھ چنہ ایک پنجابی فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ ان کی والدہ کلبیر کور بدیسرون ایک ٹی وی اداکارہ ہیں- انکی ایک بڑی بہن ہے-

انہوں نے ممبئی کے بھارتیہ ودیا بھون اے-ایچ واڈیا ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی ،

انہوں نے ایم ٹی وی فنا میں دھارا کا کردار ادا کیا، اسکے علاوہ وہ ڈزنی چینل کے شو اوئے جسی اور بیسٹ آف لک نکی کے چوتھے سیزن میں نظر آئیں۔

احساس چنا (22 سالہ) کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ زبردست ہے- انہیں 2.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں-