Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے ٹائیگر 3 کی اداکارہ سمرن بگا

سمرن بگا

ٹائیگر 3 میں اداکارہ سمرن بنی پاک پی ایم، ساؤتھ سے ہے تعلق


فلمی ڈسک، 18 نومبر (اردو پوسٹ) سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 میں پاکستان کی پی ایم کا رول پلے کرنے والی اداکارہ سمرن بگا کے بارے میں جانتے ہیں- سمرن نے ٹائیگر 3 میں پاکستانی پی ایم نصرین ایرانی کا رول نبھایا ہے، انکا چھوٹا سا رول ہے مگر انہوں نے شاندار اداکاری سے سبھی کا دل جیت لیا ہے-

 

 

سمرن نے ہندی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے، وہ 47 سال کی ہے، تمل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڑ فلمز میں کام کرچکی ہے-

 

ٹائیگر 3 کی اداکارہ نہ صرف اداکاری بلکہ پروڈیوسر ، ڈانسر ، سنگر  بھی ہے- وہ اپنے نام کئی ایوارڈز بھی کرچکی ہے-

 

ایک وقت میں وہ تمل کی ٹاپ ہیروئین میں رہی ہے، انہیں ڈریم گرل کا ٹیگ بھی مل چکا ہے- انہیں راکٹری اور گل موہر جیسی ہٹ فلمز میں دیکھا جاچکا ہے-

 

 

آپکو بتادیں کہ سمرن نے سال 1995 میں ہندی فلم صنم ہرجائی ، سے ڈیبیو کیا تھا، اتنا ہی نہیں اداکارہ دوردرشن چینل پر شو سپر ہٹ مقابلہ کی اینکر بھی رہی تھی-

 

 

سمرن بگا ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں جیا بچن کی فلم تیرے میرے سپنے میں کام کیا تھا۔ لیکن بالی ووڈ کے لوگ ان کی تعریف نہ کر سکے اور پھر انہوں نے ساؤتھ میں اپنی پہچان بنائی۔

 

 

فلم صنم ہرجائی سے ڈیبیو کرنے کے بعد سمرن بگا گانے کے ایک پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں۔ ایک دن جیا بچن نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ پھر ان کی نظر سمرن پر پڑی اور اس نے انہیں اپنی فلم تیرے میرے سپنے میں کاسٹ کیا۔

 

 

بتادیں کہ اداکارہ سمرن بگا کی پیدائش 4 اپریل 1976 کو ممبئی کے پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکا پورا نام رشی بالا ناول ہے- انکی دو چھوٹی بہنیں ہیں مونال اور جیوتی آنند اور ایک چھوٹا بھائی سمیت ناول ہے-

 

 

اداکارہ نے سال 2003 میں بچپن کے دوست دیپک بگا سے شادی کی، انہیں دو بیٹے ہیں- شادی کے بعد سمرن نے فلموں سے بریک لے لیا تھا- وہ ایکٹر کمل ہاسن کے ساتھ نزدکیوں کو لیکر کافی بحث میں رہی-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1