Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم تھائی مساج کا فرسٹ لک جاری، گجراج راؤ اہم رول میں

فلم تھائی مساج

فلمی ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم تھائی مساج کا فرسٹ لک جاری کردیا گیا ہے- فلم کے پہلے لک کے ریلیز کے بعد سے ہی لوگوں میں یہ جوش ہے کہ آخر فلم کے نام کے حساب سے اسکی کہانی کیا ہوگی-

اس فلم کی کہانی کیا ہوگی یہ تو اس فلم کے ٹریلر آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا، پر آپکو بتادیں کہ فلم کے لیڈ ایکٹر گجراج راؤ ایک بار پھر اپنے الگ انداز اور اداکاری سے سب کو مسحور کرنے آرہے ہیں-

فلم میں گجراج راؤ کے ساتھ دیویندو شرما بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں- یہ کامیڈی فلم تفریح سے بھری خاندانی فلم ہے- اس فلم کی کہانی کافی الگ ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gajraj Rao (@gajrajrao)

 

فلم تھائی مساج کے پہلے لک کو ریلیز کرنے کے ساتھ ہی گجراج راؤ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gajraj Rao (@gajrajrao)

 

اس فلم میں وہ ایک 70 سال کے شخص کا کردار نبھا رہے ہیں- انہوں نے انسٹاگرام پر کیپشن بھی ڈالا ہے، تھائی مساج ایک 70 سال کے بوڑھے شخص کی عمر… اس فلم کو پورے خاندان کے ساتھ انجوائے کریں-

فلم تھائی مساج 26 اگسٹ کو ریلیز ہونے والی ہے- فلم کی ہدایت منگیش ہڈاوالے نے دی ہے- فلم میں راجپال یادو، وبھا چھبیر، سنی ہندوجا اور روسی اداکارہ علینا جسوبینا بھی نظر آنے والی ہے-

اس فلم کو ٹی سیریز فلمز ، امتیاز علی اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کیا ہے-

غور طلب ہے کہ ایکٹر گجراج راؤ اس فلم کے علاوہ ماجا ما، میں بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں-

فلم میں گجراج کے علاوہ اداکارہ مادھوری دکشت بھی نظر آئیں گی، یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی، فلم کو آنند تیواری ڈائریکٹ کررہے ہیں-

ایکٹر گجراج راؤ کی پیدائش ڈنگر پور میں 1971 میں ہوئی- انکی اہلیہ کا نام سنجنا راؤ ہے- وہ ایک اداکار ہے جو زیادہ تر ہندی فلموں میں نظر آتے ہیں- گجراج راؤ کو فلم بدھائی ہو کے لیے جانا جاتاہے-

گجراج نے سال 1994 میں فلم بنڈت کوئین میں معمولی کردار کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، اسکے بعد انہوں نے کئی ویب سیریز میں کام کیا-

گجراج نے فلم بدھائی میں لیڈنگ رول کے بعد فلم تلوار ، بلیک میل جیسی فلموں میں سپورٹنگ رول کیا-