Type to search

ٹی وی اور فلم

ریلیز ہوا فلم ‘سیٹلائٹ شنکر’ کا ٹریلر

فلمی ڈسک،17اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار سورج پنچولی کی آنے والی فلم سیٹلائٹ شنکر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ کچھ دیر پہلے ہی یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے۔ کئی بار ریلیز ڈیٹ کے بدلاؤ کے بعد اب فلم آخر کار باکس آفس پر چھانے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کا ٹریلر کا کافی زبردست ہے۔

اس ٹریلر میں کشمیر کی وادیوں سے لیکر بارڈر کے تناؤ تو نظر آرہے ہیں ساتھ ہی ملک کے اندر کا بکھراؤ بھی دیکھایا جارہا ہے۔ وہیں لوگوں کے درمیان کی اسی دوری اور کڑواہٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتا دیکھ رہا ہے ایک فوجی ’سیٹلائٹ شنکر’ ۔

سیٹلائٹ شنکر نام کے اس لیڈ کردار کو نبھا رہے ہیں آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی ۔ غور طلب ہے کہ اب تک فلم کے کئی پوسٹر اور ٹریزر ریلیز کیے جاچکے ہیں۔ جنہیں فینس نے خوب پسند کیا ہے۔ وہیں اب یہ ٹریلر بھی لوگوں کادل جیت رہا ہے۔
اس فلم کو عرفان کمال نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ مردا کھیتانی اور اشون وردے نے اسے پرڈیوس کیا ہے۔ فلم میں سورج کے مقابلے اداکارہ میگھا آکاش نظر آرہی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر 15 نومبر 2019 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like