Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم رن وے 34 کی اداکارہ آکانکشا سنگھ

آکانکشا سنگھ

فلمی ڈسک، 5 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر اجے دیوگن اسٹارر فلم رن وے 34 حال ہی میں ریلیز ہوئی- اس فلم میں امیتابھ بچن اور اداکارہ راکل پریت سنگھ لیڈ رول میں ہے-

فلم رن وے 34 سچے واقعات پر مبنی ایک کہانی ہے- رن وے 34 کی کہانی اہم طور پر کیپٹن وکرانت کھنہ کے ارد گرد گھومتی ہے-

 

رن وے 34 میں اجے دیوگن کی اہلیہ سمائرا کھنہ کے کردار میں اداکارہ آکانکشا سنگھ نظر آئی- بڑے اسٹارس کے ہوتے ہوئے بھی انہیں اس فلم میں نوٹس کیا گیا-

 

آکانکشا سنگھ کی سادگی نے فینس کا دل جیت لیا، فلم میں وہ ایک ذمہ دار بیوی اور ایک بچے کی ماں کے رول میں دیکھی-

اداکارہ آکانکشا سنگھ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہے- وہ کئی شو میں نظر آچکی ہے- آکانکشا سنگھ کی ماں ایک تھیٹر آرٹسٹ ہے اور انہوں نے بھی اپنی والدہ کی طرح تھیٹر سے شروعات کی-

 

آکانکشا سنگھ ایک فزیو تھراپسٹ بھی ہیں۔ انہوں نے سال 2014 میں راجستھان میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کنال سین ​​سے شادی کی، جو ایک مارکیٹنگ پروفیشنل ہے۔

آکانکشا سنگھ سوشل میڈیا پر مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ ترین تصاویر اور کام کی تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آکانکشا اپنی ہر تصویر میں بہت خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔

اکانکشا سنگھ کی پیدائش راجستھان کے جے پور میں 30 جولائی 1990 کو ہوئی- آکانکشا ہندی اور تیلگو فلموں اور شوز میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے تھیٹر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور سال 2012 میں ٹیلی ویژن سیریز نا بولے تم نہ میں کچھ کہا، سے ڈیبیو کیا- آکانکشا سال 2017 میں فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی نظر آئی تھیں۔

اکانکشا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں 2017 میں فلم مالی راوا سے ڈیبیو کیا تھا اور اس فلم کے لیے انہیں بیسٹ فیمیل ڈیبیو کا ایوارڈ ملا تھا- وہیں انہوں نے پیلوان (2019) کے ساتھ کنڑ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے تامل فلم انڈسٹری میں 2022 میں فلم کلپ سے قدم رکھا۔

آکانکشا ویب سیریز گل موہر گرینڈ میں نظر آئی، جو کہ ہوٹل انڈسٹری پر مبنی ہے۔ سال 2018 میں وہ ناگرجن کے ساتھ اپنی دوسری تیلگو فلم دیوداس میں نظر آئی تھی اور یہ فلم ہٹ رہی-

فلم میں انہیں کافی پسند کیا گیا- وہیں سال 2019 میں انکی کنڑ فلم پیلوان 5 زبانوں میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر ہٹ رہی-

سال 2021 میں وہ تیلگو ویب سیریز پرمپرا میں نظر آئی، جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر پریئمر ہوئی تھی، ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اپنی پہلی ہندی ویب سیریز اسکیپ لائیو میں وہ ایک پولیس آفسر کے رول میں تھی-