Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی اگلے سال ہوگی ریلیز

عالیہ بھٹ ریڈ ساڑی

ممبئی، 26 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں رنبیر کپور کی دلہن بنی اداکارہ عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اگلے سال بڑے پردے پر نئی فلم کے ساتھ نظر آئیں گے، یہ جوڑا پچھلی مرتبہ فلم گلی بوائے میں ساتھ نظر آیا تھا۔ اب کرن جوہر کی فلم  راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی  میں کام کرتے دیکھائیں دیں گے۔ یہ فلم 10 فروری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

رنویر اور عالیہ کے ساتھ میں یہ دوسری فلم ہے- دونوں اس سے پہلے گلی بوائے میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں- اس فلم میں دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا- جس وجہ سے فلم نے باکس آفس پر ہنگامہ برپا کردیا تھا-

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ان دنوں فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بنا رہے ہیں۔

اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کا اہم کردار ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم میں دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن، بھی نظر آئیں گے۔

راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

کرن جوہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اور پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں رنویر سنگھ عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کرن جوہر نے پوسٹ میں لکھا ’’اتنا جوش اورجذباتی جوانی، پریتم کی دھماکے دار دھن بھی ہے سنانی، گرم دھرم کا سویگ تو دیکھو! بس ہماری پسندیدہ جیا جی کی تصویر مت کھینچو۔

اب ان کی بے شمار تعریف کرنی ہے لازمی، اکلوتی شبانہ اعظمی! اور پھر گچی میں لپٹا رراکی کے روپ میں رنویر، عشق کے گھوڑے پر سوار جیسے ایک عاشق جوکی! باکس آفس کی مہارانی ہماری عالیہ رانی، کیا پھر بنے گی دلہنیا ان دس کہانی؟ ان سب کا کریں آپ انتظار، ہم جلد ہی آرہے ہیں آپ کا عشق والا لو جیتنے ۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی 10 فروری 2023۔

واضح ر ہے کہ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ راکی ​​اور عالیہ بھٹ رانی کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

عالیہ بھٹ شادی کے بعد کام پر واپس آگئی ہیں۔ ان دنوں عالیہ اپنی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ میں مصروف ہے-

فلم کی شوٹنگ راجستھان کے جیسلمیر میں چل رہی تھی، جسے ختم کرکے عالیہ ممبئی واپس ہوئی، اسی درمیان فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے سیٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں کرن اور عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی دیکھائی دے رہے ہیں-

دراصل کرن جوہر نے یہ تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ہے- اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن سیلفی لے رہے ہیں اور انکے پاس رنویر سنگھ اور عالیہ بھی موجود ہے-

Tags:

You Might also Like