Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم قلا کی اداکارہ تریپتی دیمری

اداکارہ تریپتی دیمری

فلمی ڈسک، 14 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم قلا میں تریپتی دیمری کے پرفارمینس کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ اداکارہ نے اس فلم سے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔ تریپتی دیمری نے اس فلم میں مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل کے ساتھ اسکرین شیئر کیا ہے۔

 

فلم قلا او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی۔ جسکے بعد سے ہی تریپتی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

 

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا پر تریپتی دیمری کی تعریفوں کے پول باندھے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ہماچل کی تریپتی دیمری پر مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ میں اس پر اپنی نظریں نہیں ہٹا پارہی ہوں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

 

بالی ووڈ کوئین کنگنا سے اپنی تعریف سن کر تریپتی دیمری کے خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا، میں بہت خوش ہوں، میں انکی فلم دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں۔

 

تریپتی نے مزید کہا کہ جب کوئی اچھا ایکٹر آپ کے کام کو پسند کریں تو اچھا لگتا ہے، میں حوصلہ افزائی محسوس کررہی ہوں۔

 

فلم قلا میں سادہ انداز میں نظر آنے والی تریپتی دیمری اصل زندگی میں کافی خوبصورت ہے۔ سوشل میڈیا پر تریپتی کی خوبصورت تصویریں سب کے ہوش اڑا دیتی ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کے 3 لاکھ سے بھی زیادہ فالوورس ہیں۔

 

فلم قلا تریپتی کی ڈیبیو فلم نہیں ہے، لیکن اس فلم سے انہیں نئی پہچان ملی ہے۔ اسکے پہلے وہ ساجد خان کی فلم لیلی مجنوں میں لیڈ رول پلے کرچکی ہے۔

 

فلم پوسٹر بوائے اور لیلی مجنوں اور ہارر تھریلر فلم بلبل میں کام کرچکی اداکارہ تریپتی دیمری جلد ہی رنویر کپور کی آنے والی فلم انیمل میں نظر آنے والی ہے۔ اداکارہ اس فلم میں رنویر کپور، رشمیکا مندانا اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

 

بتادیں کہ بلبل کے لیے تریپتی دیمری کو بہترین اداکارہ برائے اوریجنل فیمیل ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

 

بتادیں کہ اداکارہ تریپتی دیمری کی پیدائش 23 فروری 1994 کو ہوئی- اتراکھنڈ کے چوملی ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں ناگ کی رہنے والی ہے۔ 27 سالہ اداکارہ نے دہلی میں پڑھائی کی۔

 

انہوں نے سال 2017 میں پوسٹر بوائزسے ایکٹینگ کی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا- فلم میں انہوں نے ریا کا کردار نبھایا تھا- جس میں سنی دیول ، بوبی دیول اور تلپڑے لیڈ رول میں تھے-

Tags:

You Might also Like