Type to search

ٹی وی اور فلم

سنجے دت کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ کے سوامی عرف خورشید لائیر کا بدل گیا لک

خورشید لائیر

فلمی ڈسک، 9 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2003 میں آئی سنجے دت کی کامیڈی ڈرامہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی-

یہ ایک ایسی سدا بہار فلم ہے، جسے لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں- اس فلم کے سبھی کرداروں کو ناظرین نے خوب پسند کیا تھا-

فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں سنجے دت اور گریسی سنگھ کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا، فلم میں بومن ایرانی کے کردار اور انکی عجیب سی ہنسی کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں- فلم میں سرکٹ کا کردار نبھانے والے ارشد وارثی کے ڈائیلاگ اور کامیڈی نے سبھی کا دل جیتا-

اسی طرح فلم میں سوامی کا کردار خورشید لائیر نے نبھایا تھا- اس فلم میں دبلے پتلے دیکھنے والے خورشید لائیر کا لک اب پہلے سے کافی بدل چکا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

وائرل بھیانی کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے انکی کچھ نئی فوٹوز شیئر کی گئی ہے، جسے دیکھنے کے بعد لوگ انہیں پہچان نہیں پارہے ہیں-

وائرل بھیانی کے پیج سے خورشید کی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے انکے بارے میں معلومات بھی دی گئی ہے- فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، تگمنشو دھولیا کی ہاٹ اسٹار پر دی گریٹ انڈین مرڈر سے 4 سال بعد خورشید لائیر نے کم بیک کیا-

منا بھائی ایم بی بی ایس میں اپنے کردار سوامی کے لیے وہ آج بھی مشہور ہے اور انہیں عجب پریم کی غضب کہانی، پیارے موہن، ڈبل دھمال، بوڑھا مرگیا میں دیکھا گیا تھا-

وائرل بھیانی نے ایکر کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے، جس میں وہ بلیک کلر کی ٹی-شرٹ اور داڑھی میں نظر آرہے ہیں