Type to search

Uncategorized

فلم مودی جی کی بیٹی کا پہلا گانا ریلیز، اونی مودی اہم رول میں

فلم مودی جی کی بیٹی

فلمی ڈسک، 6 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2015 میں آئی فلم کیلنڈر گرلز کی اداکارہ اونی مودی جلد ہی فلم مودی جی کی بیٹی ، میں نظر آنے والی ہے- گذشتہ کچھ وقت سے اس فلم کی کافی بحث ہورہی ہے اس فلم میں اونی مودی اہم کردار میں ہے-

گذشتہ دنوں فلم مودی جی کی بیٹی کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا، اس فلم کو ایڈی سنگھ ڈائریکٹ کررہے ہیں- فلم نے کافی سرخیاں بٹوری تھی- اب اس فلم کا پہلا گانا ریلیز ہوگیا ہے- یہ فلم کا ٹائٹل گانا ہے، جس میں اونی مودی شاندار انداز میں اپنا ڈانس دیکھا رہی ہے- ویڈیو میں انہیں الگ الگ انداز میں خوب ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brandex Music (@brandexmusic)

ویڈیو میں اونی مودی کا الگ الگ لک دیکھنے کو مل رہا ہے- وہ ٹیزر میں کرکٹر، ڈاکٹر اور پھر باکس سمیت الگ الگ لک میں دیکھائی دے رہی ہے-

 

ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے- فلم کا انتظار کررہے ناظرین اور اونی مودی کے فینس ٹیزر کو خوب پسند کررہے ہیں- ساتھ ہی کمنٹ کرتے ہوئے ردعمل دے رہے ہیں-

 

بتادیں کہ فلم مودی جی کی بیٹی اونی مودی کے ساتھ وکرم کوچر، ترون کھنہ اور پتوباش ترپاٹھی سمیت کئی فنکار اہم کردار میں ہے-

 

حال ہی میں ریلیز ہوئے فلم مودی جی کی بیٹی کے ٹریلر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم ناظرین کو خوب ہنسانے والی ہے-

 

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی ہے کہ جو خود کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی بیٹی ہونے کا دعوی کرتی ہے- ٹریلر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ فلم کے ڈائیلاگس بھی ناظرین کو خوب ہنسانے والے ہیں- یہ فلم اکتوبر 14 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

 

بتادیں کہ اونی مودی کی پیدائش گجرات کے گاندھی نگر میں ہوئی، انکے والد کا نام ونود مودی اور والدہ کا نام الکا مودی ہے- انہوں نے احمد آباد کے ایچ ایل کالج آف کامرس سے پڑھائی کی، وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے، اونی نے تھیٹر اور فلم ہندی فلموں میں کام کرچکی ہے

 

– اونی نے سال 2015 میں آئی فلم کیلنڈر گرل سے بالی ووڈ میں قدم رکھا- اس فلم میں اکانکشا پوری، روہی سنگھ، جیسی اداکاراؤں نے کام کیا تھا- اونی نے سال 2013 میں آئی تیلگو فلم نان راجاگاگاپوگیرین سے ڈیبیو کیا-

اونی نے نان راجاگاگا پوگیرین، گلابی (تللگو) سرویشور (تلگو)، اسٹرابیری (تمل)، کیلنڈر گرلز (ہندی) جیسی فلموں میں کام کیا-

Tags: