Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم میجر کا ٹریلر لانچ، ادیوی شیش ، شوبھیتا اور سائی مانجریکر اہم رول میں

فلم میجر

فلمی ڈسک، 10 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم میجر پہلے سے کافی بحث میں ہے اور اب اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوگیا ہے- سلمان خان، مہیش بابو اور پرتھی راج نے فلم کا ٹریلر لانچ کردیا ہے-

فلم میجر جانباز میجر سندیپ اننی کرشنن کی اصل زندگی پر مبنی ہے- جنکے لیے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے-

ایک ایسا آفسر جو ملک کے لیے جیتا ہے اور مرتا ہے، اس فلم سے ایک بار پھر ناظرین کو حب الوطنی سے بھر پور فلم دیکھنے کو ملے گی، جس میں جذبات، جنون، حب الوطنی کے جذبہ اور شاندار ڈائیلاگ سننے کو ملے گا-

فلم میجر ہندی، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز کی جارہی ہے- یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے- سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے-

سلمان خان نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، میجر کا ٹریلر لانچ کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جان دونگا، ملک نہیں-

 

فلم کے ٹریلر میں سندیپ کے بچپن سے لیکر میجر بننے تک کی کہانی دیکھائی گئی ہے- ٹریلر انکے بارے میں بہت کچھ بیاں کرتا ہے-

فلم میجر نے 26-11 کے ممبئی حملوں کو بھی دیکھایا گیا ہے، اس فلم کے ذریعہ سے بہادر آفسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فلم میجر کے ہدایت کار ششی کرن ٹکا ہیں اور ادیوی شیش ، شوبھیتا دھولی پالا ، سائی مانجریکر ، پرکاش راج ، ریوتی اور مرلی لیڈ رول میں ہے-

فلم میں اداکار ادیوی شیش میجر سندیپ کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

فلم میجر 3 جون کو ریلیز ہوگی، اسے سونی پکچرس انٹرنیشنل پروڈکشن اور مہیش بابو کے جی ایم بی انٹرٹینمنٹ اور اے + ایس موویز نے مل کر تیار کیا ہے-

بتادیں کہ ادیوی شیش کی پیدائش 17 ڈسمبر 1985 کو حیدرآباد میں ہوئی، انکی پرورش برکلے، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ میں ہوئی، اور وہیں سے برکلے ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی- ادیوی، سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں کالج کی پڑھائی کی-

انہوں نے سال 2010 میں کرما کے ساتھ بطور مرکزی اداکار اور ہدایت کار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ چند معاون کرداروں کے بعد، انہوں نے خود کو ایک مرکزی اداکار کے طور پر قائم کیا۔

بتادیں کہ سوبھیتا دھولی پالا نے انوراگ کیشپ کی فلم رمن راگھو 2.0 سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ ویب سیریز میڈ ان ہیون سے سوبھیتا کو کافی مقبولیت ملی تھی۔  انہوں نے سال 2018 میں سوبھیتا نے تیلگو انڈسٹری میں فلم گوڈاچاری سے ڈیبیو کیا-

Tags:

You Might also Like