Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کسنا کی اداکارہ ایشا شروانی اب دیکھتی ہے ایسی

فلمی ڈسک، 8 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2005 میں آئی فلم کسنا: دی واریر پوئیٹ میں وویک اوبرائے کے ساتھ کام کرچکی ایشا شروانی ایک ڈانسر ہے۔ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ ایک ڈانس کے دوران سبھاش گھئی کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے بنا آڈیشن کے فلم کسنا کے لیے انہیں منتخب کرلیا۔

ایشا ، ریتیک روشن کے ہائیڈ اینڈ سیک کمرشل اشتہار میں انکے ساتھ ڈانس پارٹر کے طور پر نظر آئی تھی۔ دونوں کی جوڑی کو تب بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ ایشا شروانی کی پیدائش 29 ستمبر 1984 کو گجرات میں ہوئی تھی- وہ احمد آباد میں رہتی ہے- انکے والد ایک آسٹریلیائی موسیقار اور والدہ ایک گجراتی فنکار ہے-

 

ایشا کو پہلی ہی فلم میں کافی پسند کیا گیا، لیکن بعد میں انہیں بالی ووڈ میں کچھ خاص کامیابی نہیں ملی۔

اداکارہ ایشا شروانی کی فلم کسنا کا گانا جو ہے البیلا ، کافی مشہور ہوا تھا، اس میں انکے ساتھ وویک اوبرائے نظر آئے تھے۔ بعد میں وہ کرکٹر ظہیر خان کے ساتھ اپنے تعلقات کو لیکر بحث میں رہی۔

 

بتادیں کہ ایشا شروانی نے 13 سال کی عمر سے ڈانسنگ کی تربیت شروع کردی تھی۔ ایشا نے کلریپائٹو ، کھتک، چھاؤ ڈانس اور ملکم ڈانس کی تربیت لی ہے۔ ایشا کے والد دیو اسارو ایک آسٹریلین عیسائی گھرانے میں پلی بڑھی اور بعد میں تھائی لینڈ میں بدھ راہب بن گئے۔

اسکے بعد وہ ہندوستانی کلاسیکل میوزک سیکھنے کے لیے ہندوستان آئے۔ یہاں انکی ملاقات کلاسیکل ڈانسر دکشا سیٹھ سے ہوئی جو گجرات میں رہتی تھی، دونوں نے بعد میں شادی کرلی، ایشا کا ایک بھائی تاؤ اسارو ہے۔ ایشا فی الحال اپنے بیٹے ساتھ پرتھ ، آسٹریلیا میں رہتی ہے۔

 

ایشا شروانی فلم کسنا کے بعد دروازہ بند رکھو، یو می اور ہم، لک بائی چانس، قریب قریب سنگل، جیسی کچھ اور فلموں میں نظر آئی تھی۔ ایشا تامل اور ملیالی فلموں میں بھی دیکھی، سال 2012 میں ایشا ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلاجا 5 میں نظر آئی اور پیروں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹاپ 3 میں آنے کے بعد بھی نکلنا پڑا تھا۔

 

ایشا فی الحال سنگل مدر کے طور اپنے بیٹے لوکا کی پرورش کررہی ہے۔ ایشا انسٹاگرام پر ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے بیٹے کے ساتھ فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے۔ ترونتتا پورم میں وہ ایک فیشن شو میں بیٹے کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئی تھی۔

 

ایشا نے 2007 میں آئی عمران ہاشمی ، تشار کپور اور تنو شری دتہ کے ساتھ فلم گڈ بوائے بیڈ بوائے میں ایشا نے خود کو ثابت کیا۔

ایشا ٹی وی اشتہارات میں بھی کام کیا جن میں پارلے ہائیڈ اینڈ سیک اور ڈابر واٹیکا جیسے اشتہار شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like