Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کے جی ایف 2 میں ایش کی ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ارچنا جوئس

اداکارہ ارچنا جوئس

فلمی ڈسک، 21 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کے جی ایف 2 ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر تہلکہ مچائے ہوئے ہے- یہ فلم کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے-

جب سے یہ فلم ریلیز ہوئی ہے اسکی اسٹار کاسٹ کی بھی زبرست بحث ہے، ایک ایک ستارہ لائم لائٹ لوٹ رہا ہے-

فلم کے جی ایف 2 میں لیڈ رول میں ہے کنڑ سپر اسٹار یش اور بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت – فلم میں یش کی ماں کا کردار نبھایا ہے اداکارہ ارچنا جوئس نے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Archana Jois (@jois_archie)

 

 یش کے بارے میں تو آپ نے سب کچھ جان لیا ہے ، مگر کیا آپ انکی آن اسکرین ماں ارچنا جوئس کے بارے میں جانتے ہیں-

ارچنا جوئس فلم کے ہیرو یش کی ماں کے کردار میں خوب واواہی لوٹ رہی ہے- اپنی اداکاری سے ارچنا نے تقریبا ہر کسی کا دل جیتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Archana Jois (@jois_archie)

 

فلم میں ارچنا اور یش کے بونڈ نے کئی بار آپ کی آنکھیں نم کی ہونگی-

اصل زندگی میں ارچنا جوئس اپنے آن اسکرین بیٹے یش سے عمر میں 9 سال چھوٹی ہے- ارچنا اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی ایک ٹرینڈ کتھک ڈانسر بھی ہے- ارچنا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انکے تمام ڈانسنگ ویڈیوز موجود ہے-

ارچنا اصل زندگی میں کافی خوبصورت ہے، ارچنا ساؤتھ انڈسٹری کی مشہور ماڈل اور اداکارہ ہے،

فلم کے جی ایف 2 یش کی ماں کے کردار میں ارچنا نے ایسا گیٹ اپ بنایا ہے کہ انہیں پہچاننا مشکل ہے-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق ارچنا جوئس کی پیدائش 24 ڈسمبر 1994 کو کرناٹک میں ہوئی- اور انکے شوہر کا نام شریاس ادپا ہے-

سال 2015 میں ارچنا زی کنڑ کے شو مہا دیوی سے کیا-

ارچنا جوئس کے جی ایف سے پہلے بھی دو چار فلموں میں نظر آئی ہے- لیکن کے جی ایف انکے کیریئر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی-

ارچنا کئی اسٹیج شو کا حصہ رہی، اداکارہ انسٹا پروفائل پر انکی ڈانس پرفارم کرتے ہوئے کئی تصویریں دیکھی جاسکتی ہے، انہیں کلاسیکل ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا فینس کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں-