Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم لگان اور ہنگامہ میں نظر آچکے اداکار امین غازی

امین غازی

فلمی ڈسک، 27 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامیڈی فلم ہنگامہ اور عامر خان کی تاریخی فلم لگان میں کام کرچکے اداکار امین غازی کا لک کافی بدل چکا ہے-

فلم ہنگامہ سال 2003 میں آئی تھی یہ فلم ہٹ رہی، فلم کے ہر کردار نے فینس کو خوب تفریح کیا-

فلم میں کئی بڑے اسٹارس تھے، لیکن ان سبھی کے درمیان دودھ والے عرف کمیشن خور بھولو نے بھی فینس کو خوب تفریح کیا-

فلم میں فینس نے بھولو یعنی امین غازی کو کافی پسند کیا، وہیں بھولو اب بڑا ہوگیا ہے اور اب کافی ہینڈسم اور ڈیشنگ دیکھتا ہے-

بتادیں کہ امین غازی کی پیدائش 31 ڈسمبر 1988 کو ممبئی میں ہوئی اور وہیں پرورش پائی- انہوں نے بطور چائلڈ ایکٹر فلموں میں کام کرنا شروع کردیا-

امین نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے، کے پی ایس میموریل اسکول اور سینٹ میری اسکول سے حاصل کی۔ امین نے روچی ڈنگوال سے 22 جولائی 2016 کو شادی کی، ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آیان غازی ہے۔

امین نے پوگو چینل پر کمبلا انویسٹی گیشن ایجنسی نام کا ایک شو کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا-

عامر حان کی فلم لگان میں ٹیپو یعنی امین غازی نے اپنی معصومیت اور بہترین ایکٹینگ سے فینس کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی-

فلم لگان میں امین غازی نے عامر خان ، گریسی سنگھ سمیت کئی بہترین فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کیا- اس فلم میں انہیں نوٹس کیا گیا اور انکے ایکٹینگ کو کافی پسند کیا گیا-

اداکار امین غازی اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ڈیبیو کرچکے ہیں، اور وہ یوپی کے گینگسٹر وکاس دوبے پر بن رہی فلم “ہنک” میں نظر آئیں گے-

ہنک میں وہ زبردست رول میں نظر آئیں گے- امین سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور اپنی لیٹسٹ فوٹو اور پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے رہتے ہیں-