فلم ہیرا پھیری کی رنکو عرف این الیکسیا اینرا

فلمی ڈسک، 27 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب اسکی تصدیق ہوئی کہ اکشے کمار کی ہیرا پھیری 3 میں واپسی ہوچکی ہے، تب سے فینس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے- حال ہی میں اکشے کمار نے پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ ہیرا پھیری 3 کے پرومو کی بھی شوٹنگ کی-
View this post on Instagram
سیٹ سے آئی تصویر نے فینس کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا- فلم ہیرا پھیری کو بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز مانا جاتا ہے-
سال 2000 میں پہلی فلم ہیرا پھیری آئی تھی اور سال 2006 میں دوسرا پارٹ پھر ہیرا پھیری – یہ دونوں پارٹ سپر ہٹ رہی، اور تبھی سے فینس تیسرے پارٹ کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے-
فلم میں لوگوں کو راجو، شیام اور بابو بھیا کی جوڑی پسند آئی تھی- پہلے پارٹ میں دیوی پرساد نام کا کردار بھی تھا، جسکی ایک پوتی تھی، جسے بچانے کے لیے راجو شیام اور بابو بھیا جان پر کھیل گئے تھے اور پھر کروڑپتی بنے تھے- کیا آپ جانتے ہیں کہ دیوی پرساد کی پوتی کا کردار کس بچی نے نبھایا تھا اور اب وہ کہاں ہے، کیا کرتی ہے؟
ہیرا پھیری میں دیوی پرساد کا کردار ایکٹر کلبھوشن کھربندا نے نبھایا تھا اور انکی پوتی رنکو کے رول میں تھی چائلڈ آرٹسٹ این الیکسیا اینرا -ann alexia anra
View this post on Instagram
اداکارہ الیکسیا اینرا نے بعد میں چند فلمیں کیں اور پھر اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔
View this post on Instagram
الیکسیا اینرا اب بچی نہیں رہی بلکہ بڑی ہوچکی ہے اور وہ بے حد گلیمرس اور خوبصورت ہے- انکا ٹرانسمیشن دیکھ کوئی بھی دانتوں تلے انگلی دبا لیے گا-
الیکسیا اب ایک کاروباری خاتون اور ماحولیاتی مشیر ہے۔ وہ انسٹاگرام پر سرگرم ہیں اور یہ معلومات ان کے بائیو میں دی گئی ہیں۔
الیکسیا اب ویسٹیڈ سلوشن کے نام سے بزنس چلاتی ہے، جسکا اہم مقصد ویسٹ مینجمنٹ ہے-
الیکسیا جب 3 سال کی تھی تو وہ تامل فلم اووی شنموگی میں بھی نظر آئی تھی، یہ 1996 میں ریلیز ہوئی تھی، بعد میں اسی فلم کو ہندی میں چاچی 420 کے نام سے بنایا گیا تھا- الیکسیا نے 3 سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کرنی شروع کردی تھی، وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی، لیکن والدین کی ایسی خواہش نہیں تھی-
ایک انٹرویو میں الیکسیا نے بتایا کہ ان کے والدین نے انہیں فلم ہیرا پھیری’ میں کام کرنے کی اجازت اس لیے دی کیونکہ فلم کی شوٹنگ گرمیوں میں ہوئی تھی اور پھر ان کے اسکول کی چھٹیاں تھیں۔