Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کے ساتھ فلم گرو میں نظر آچکی اداکارہ اکانکشا ملہوترا

اکانکشا ملہوترا

فلمی ڈسک، 27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دبنگ اداکار سلمان خان نے کئی اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں موقع دے کر انہیں کامیابی کا راستے کھولے، سال 2004 میں آئی سلمان اور انکے بھائی ارباز خان کی فلم گرو : پرائیڈ اینڈ ہانر میں اداکارہ اکانکشا ملہوترا نے سلمان خان کی بہن کا رول نبھایا تھا-

 

سلمان کی کئی فلموں میں کام کرچکے کئی فنکار کافی مشہور ہوئے، بھلے ہی انکا رول چھوٹا ہو، لیکن پردے پر انہیں خوب پسند کیا گیا- انہی میں سے ایک کردار راکھی دکشت یعنی اداکارہ اکانکشا کا تھا-

 

فلم گرو میں راکھی یعنی اداکارہ اکانکشا ملہوترا نے فلم میں سلمان کی بہن کا کردار نبھایا تھا-

بتادیں کہ اب اداکارہ اکانکشا کا لک مکمل بدل چکا ہے-

اکانکشا ملہوترا اپنی خوبصورتی سے کافی سرخیوں میں آئی تھیں۔

لیکن اب وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے۔

اگرچہ آکانکشا ملہوترا کا چہرہ پہلے سے زیادہ الگ نظر آنے لگا ہے لیکن ان کی خوبصورتی آج بھی برقرار ہے۔

اکانکشا ملہوترا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔

وہ اکثر اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے اپنی خاص تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

فلم گرو کے علاوہ، اکانکشا ملہوترا نے کئی اور بہترین فلموں میں کام کیا تھا۔

وہ یہ محبت ہے، اس پیار کو کیا نام دون اور ویر دی ویڈنگ سمیت کئی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

حالانکہ اکانکشا ملہوترا فی الحال اداکاری کی دنیا سے دور ہیں۔

 

سال 2001 میں آئی فلم اس پیار کو کیا نام دو، میں بھی انہوں نے کام کیا ہے-

اس فلم میں جان ابراہم اور اوم پوری جیسے بڑے اسٹارس نظر آئے تھے-

اکانکشا لیجنڈری اداکار پریم ناتھ اور بینا رائے کی پوتی بھی ہیں۔

اس اداکارہ نے معروف بزنس مین روہت اگروال سے شادی کی ہے۔