Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم درشیام کی اداکارہ ایشیتا دتہ نے سوئمنگ پول سے شیئر کی فوٹو

ایشیتا دتہ

فلمی ڈسک، 4 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2015 میں آئی اجے دیوگن ، تبو اور شریا سرن کی فلم درشیام کو کافی پسند کیا گیا تھا، اس تھریلر مسٹری فلم کی کہانی ایک خاندان کے ارد گرد گھومتی ہے-

فلم درشیام میں اجے دیوگن کی بیوی کے رول میں ساؤتھ اداکارہ شریا سرن تھی، دونوں نے دو بیٹیوں کے والدین کا رول ادا کیا تھا، فلم میں انکی بڑی بیٹی کے کردار میں اداکارہ ایشیتا دتہ تھی تو وہیں چھوٹی بیٹی کے رول میں انو یعنی مرنال جادھو نے کام کیا تھا-

 

فلم میں سب نے بہترین اداکاری کی اور فلم نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے-

فلم درشیام اجے دیوگن کی بڑی کے رول میں ایشیتا دتہ کو کافی پسند کیا گیا تھا، شاندار ایکٹینگ ہی نہیں، انکی معصومیت نے بھی فینس کا دل جیت لیا تھا-

بتادیں کہ ایشتیا دتہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہے- انکی بڑی بہن اداکارہ تنو شری دتہ ہے، جنہوں نے عاشق بنایا آپ نے، میں اپنے لک اور ایکٹینگ سے ہنگامہ برپا کردیا تھا-

اداکارہ ایشیتا کی شادی ہو گئی ہے اور انکے شوہر ایکٹر وتسل سیٹھ ہے- آئے دن اپنے فوٹو اور ویڈیو دونوں شیئر کرتے رہتے ہیں-

اداکارہ ایشیتا دتہ نے سوئمنگ پول سے ایک فوٹو شیئر کی ہے، جس میں وہ کافی گلیمرس لگ رہی ہے-

انہوں نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، آج بلو ہے پانی پانی-

بتادیں کہ ایشیتا دتہ کی پیدائش 26 اگسٹ 1990 کو جمشید پور میں ہوئی- انہوں نے جمشید پور کے ڈی بی ایم ایس انگلش اسکول سے پڑھائی کی، اور ممبئی میں میڈیا اسٹڈیز کی تعلیم حاصل کی۔

 

درشیام سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ایشیتا دتہ سیٹھ ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلس میں کام کرتی ہیں۔ ایشیتا دتہ نے اپنے ٹیلی ویژن کی شروعات سال 2013 میں اسٹار پلس کے شو ایک گھر بناؤنگا سے کی، جس میں انہوں نے پونم کا رول نبھایا-

اسکے بعد وہ تھریلر سیریل رشتے کا سوداگر : بازیگر ، میں بھی نظر آئی جس میں وہ اپنے شوہر وتسل سیٹھ کے مخالف تھی۔

سال 2012 میں، اشیتا تیلگو فلم چناکیوڈو کے ساتھ تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا- ایشیتا نے اپنی بہن تنوشری دتہ کے ساتھ کنڑ ڈراما فلم ینیڈو مانسالی میں اداکاری کی۔

Tags:

You Might also Like