Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دنگل کی ننھی ببیتا پھوگٹ عرف سوہانی بھٹناگر اب دیکھتی ہے ایسی

سوہانی بھٹناگر

عامر خان کی فلم دنگل کو خوب پسند کیا گیا تھا-
دنگل میں چھوٹی ببیتا پھوگٹ کا کردار سوہانی بھٹناگر نے نبھایا تھا-
اب سوہانی بھٹناگر بڑی ہوگئی ہے اور ساتھ ہی خوبصورت بھی-


فلمی ڈسک، 25 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کئی ایسے چائلڈ آرٹسٹ ہیں، جو اپنے کردار کو لیکر خوب بحث میں رہے- چاہے تارے زمین پر، کے درشل سفاری ہو یا پھر فلم دنگل کی ببیتا پھوگٹ کا بچپن کا کردار نبھانے والی سوہانی بھٹناگر-

 

 

نہ صرف فینس نے انکے کردار کو پسند کیا، بلکہ انکی معصومیت نے بھی بڑے پردسے پر لوگوں کا دل جیت لیا- لیکن اب یہ چائلڈ آرٹسٹ بہت بڑے ہوگئے ہیں-

 

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سپر اسٹار عامر خان، ثانیہ ملہوترا، فاطمہ ثنا شیخ اور ساکشی تنور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ لیکن گیتا اور ببیتا کے بچپن کے کردار فاطمہ ثنا شیخ اور سوہانی بھٹناگر نے نبھائے تھے۔

 

 

ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی سوہانی کی حالیہ تصویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس میں وہ سی گرین کلر کی ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں اور بے حد ہی گلیمر لک رہی ہیں-

 

اس تصویر کو دیکھر فینس اندازا ہی نہیں لگا پائیں گے کہ یہ وہی لڑکی ہے جو فلم دنگل میں اکھاڑے میں لوگوں کی پٹائی کرتی نظر آئی تھی-

 

بتادیں کہ سوہانی بھٹناگر نے سال 2016 میں فلم دنگل کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ جس میں انہوں نے ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ لوگوں نے اس ننھی ببیتا کو بہت پسند کیا تھا- لیکن اب وہ بڑی ہوچکی ہے-

 

اداکارہ سوہانی بھٹناگر نے بھلے ہی فلم دنگل کے بعد خود کو انڈسٹری سے دور کر لیا ہو لیکن وہ اب بھی مشہور شخصیات کے درمیان آج بھی ایکٹیو ہے-

 

بتا دیں کہ فلم دنگل کے علاوہ سوہانی بھٹناگر نے چھوٹے پردے پر ٹی وی اشتہارات سے شروعات کی تھی۔ وہ کئی اشتہاروں میں نظر آئیں لیکن انہیں فلم دنگل سے پہچان ملی-