Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم چھپکلی دی تھرڈ پرسن کا ٹیزر جاری، یشپال شرما اہم رول میں

فلم چھپکلی دی تھرڈ پرسن

فلمی ڈسک، 25 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ کے تجربہ کار یشپال شرما کی آنے والی فلسفیانہ تھرلر فلم چھپکلی دی تھرڈ پرسن کا ٹیزر زی میوزک پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں اداکار یشپال شرما ایک الگ انداز میں نظر آرہے ہیں انکی زبردست ایکٹینگ اور ڈائیلاگ سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فلم دوسری فلموں سے کچھ الگ ہے-

 

 

عامر خان کی فلم لگان میں لاکھا کا کردار نبھا چکے یشپال شرما کے علاوہ اس فلم چھپکلی میں یوگیش بھردواج اور تنیستھا بسواس اہم رول میں ہے- میکرس نے ٹیزر کے ساتھ اس فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی کیا ہے-

 

 

 

فلم چھپکلی دی تھرڈ پرسن 7 اپریل کو پورے ملک میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی- ٹیزر دیکھ بالی ووڈ فینس نہ صرف فلم بلکہ یشپال شرما کے ایکٹینگ کی خوب تعریف کررہے ہیں- ایک فین نے تو کمنٹ کرتے ہوئے لکھا بہترین اور ٹریلر کا انتظار- ٹیزر میں الوک چترویدی کے بیٹے اور اہلیہ کے قتل کی بات کی گئی ہے-

 

فلم چھپکلی معروف مصنف ونود گوسلہ کی کتاب چھایاجاپن پر مبنی ہے- فلم کا پریزنٹیشن اسٹوڈیو گرافی انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے اور پروڈکشن سوان سلور اسکرین کے بینر تلے کیا گیا ہے-

 

اس فلم کے پروڈیوسر میمو اور سرویش کیشپ ہے- فلم میں یشپال شرما، یوگیش بھردواج اور تنیستھا بسواس اہم کردار میں ہے، یشپال شرما کہتے ہیں کہ میری اب تک کی سب سے بہترین فلم ہے-

 

فلم کے ہدایتکار کوشک کر ہیں۔ جو بنگالی فلموں اور تھیٹروں میں ہدایت کاری اور اداکاری کے میدان میں ایک خاص شناخت رکھتے ہے۔

بتادیں کہ اداکار یشپال شرما بالی ووڈ فلموں کے علاوہ تیلگو ، پنجابی، مراٹھی فلموں میں کام کرچکے ہیں، انہوں نے ٹی وی پر بھی کام کیا، یشپال شرما کئی شارٹ فلم اور ویب سیریز میں بھی نظر آچکے ہیں-