Type to search

ٹی وی اور فلم

اترنگی رے: سارہ علی خان کا بہاری انداز، اکشے کمار اور دھنوش

فلمی ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں فلم میکر آنند ایل رائے نے کہا تھا کہ انکی آنے والی فلم اترنگی رے میں اکشے کمار، سارہ علی خان اور دھنوش اپنے سب سے الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اسی کے ساتھ فینس کی بے صبری بڑھنے لگی ہے۔ ویسے تو فلم کی اسٹوری لائن اور ان ستاروں کے کردار کو لیکر کوئی خاص معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن انداز لگایا جارہا تھا کہ اس فلم میں اکشے کیمیو رول میں ہونگے اور سارہ دھنوش کے ساتھ فلم میں عشق فرماتی دیکھیں گی۔ حالانکہ اب جو خبریں آرہی ہے وہ فینس کے لیے اور بھی مزیدار ہے۔

اب ممبئی مرر کی رپورٹ کی مانیں تو سارہ اس فلم اترنگی رے میں ڈبل رول میں نظر آرسکتی ہیں۔ اور اکشے اور دھنوش دونوں کے ساتھ الگ الگ دور کے کردار کے ساتھ رومانس کرتی نظر آسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سارہ کا کردار بہار سے ہے اور دھنوش ساؤتھ سے تو یقینن فلم کی کہانی میں دونوں کا رومانس کراس کلچر کی خوبصورتی دیکھائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق سارہ ، اکشے کے ساتھ بھی رومانس کریں گی، جو کہ الگ ایرا کی کہانی ہوگی اور یہ کہانی دھنوش اور سارہ کی کہانی کے ساتھ ہی چلے گی۔

فلم میں کرداروں کو لیکر جو خبریں سامنے آئی ہے۔ ان میں کہا جارہا ہے کہ میکرس نے اکشے کے لیے ایک خصوصی لک فائنل کررکھا ہے۔ دھنوش کے کردار کی بھی کچھ ایسی خاصیت ہوگی جو انہیں فلم کے کافی کرداروں سے الگ دیکھائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ سارہ اور دھنوش فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع کریں گے اور اکشے اسے اپریل میں جوائن کریں گے۔ اسی کے ساتھ اس بات کی بھی بحث کافی ہے کہ فلم کی شوٹنگ 90-80 دنوں تک چلے گی اور جون کے آخر تک ختم ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر نے حال ہی میں کہا کہ اس فلم کے موضوع کو کسی ایک گریڈ میں نہیں باندھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے، تینوں ہی کردار عجیب طریقے سے مذاقیہ ہے اور یہ انکے جذباتی سفر کی کہانی ہے۔ میں ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کہ جو میری طرح ہی جذباتی طور سے کہانی سے جڑے ہوں اور یہ تینوں ایسے ہی ہیں۔ فلم میں ان تینوں کرداروں میں کچھ ایسی باتیں ہیں جو کبھی نہیں دیکھی گئی ہونگی۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے اسکی شوٹنگ بہار اور پھر مدورائی میں کی جائے گی۔

فلم اترنگی رے کی کہانی قومی ایوارڈ یافتہ ہمانشو شرما نے لکھی ہے اور اے۔آر۔رحمن اسکا میوزک دیں گے۔ آنند ایل رائے کی اس فلم اترنگی اگلے سال 14 فروری کو ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like