Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے فلم انتم کی اداکارہ مہیما مکوانا؟ ایوش شرما کے ساتھ نظر آئیں گی

اداکارہ مہیما مکوانا

 بالیکا ودھو کی گڑیا بن گئیں سلمان خان کی فلم انتم کی ہیروئن
فلم انتم دی فائنل ٹروتھ میں ایوش شما کے ساتھ اداکارہ مہیما مکوانا بطور لیڈ اداکارہ نظر آنے والی ہے-


فلمی ڈسک، 29 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سپر اسٹار سلمان خان کی فلم انتم دی فائنل ٹروتھ اگلے مہینے 26 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے- فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کردیا گیا ہے اور اسے لیکر فینس میں کافی جوش ہے-

اس فلم سے بالی ووڈ میں ایک حسینہ انٹری کرنے جارہی ہے- یہ خوبصورت اداکارہ ٹی وی انڈسٹری کا حصہ رہی ہے اور ٹی وی کے سب سے مقبول شو کا حصہ رہی ہے- لوگوں نے انکو خوب پسند کیا تھا، آئے جانتے ہیں کون ہے یہ اداکارہ—

ٹی وی انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انٹری کرنے والی مہیما مکوانا آہستہ آہستہ گھر گھر میں پہچانا جانے والا نام بن گئی تھی- اداکارہ نے کئی شوز میں بطور لیڈ اداکارہ کام کیا ہے-

 

ٹی وی شو جھانسی کی رانی میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ مہیما مکوان کی پیدائش 5 اگست 1999 کو ممبئی میں ہوئی-

مہیما نے اپنی پڑھائی مریم امیکولیٹ گرلز ہائی سکول سے کی۔ اور ماس میڈیا میں بیچلر ڈگری حاصل کی-

مہیما مکوانا نے 10 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی- پہلی چائلڈ ٹی وی شو موہے رنگ دے، میں وہ نظر آئی تھی-

چھوٹی عمر میں ہی مہیما نے اپنے والد کو کھو دیا تھا- مہیما کے والد ایک کنسٹراکشن سائٹ پر کام کرتے تھے-
والد کی موت کے بعد اکیلے والدہ نے مہیما اور انکے بڑے بھائی کی پرورش کی-

مہیما مکوانا کی زندگی میں ٹرننگ پوائنٹ جب آیا جب انہوں نے کلرس ٹی وی کے مقبول شو بالیکا ودھو میں گڑیا کا کردار نبھانے کا موقع ملا-

اس رول کی بدولت مہیما راتوں-رات ٹی وی کی دنیا کا ایک مشہور چہرا بن گئی-

بتادیں کہ مہیما کئی اشتہارت اور ٹی وی سیریلس میں نظر آچکی ہے- سال 2009 میں بالیکا ودھو میں مہیما نے گوری سنگھ کا کردار کا بچپن والا حصہ نبھایا تھا، جسے بعد میں انجم فاروقی اور دیبلینا چٹرجی نے نبھایا تھا-

 

 

مہیما نے صرف ایک اداکارہ ، بلکہ ماڈل اور ڈانسر بھی ہے- سال 2017 میں وہ تیلگو فلم وینکٹاپورم، میں نظر آئی تھی- اسی فلم سے انہوں نے تیلگو انڈسٹری میں قدم رکھا- اسکے بعد سال 2021 میں انہوں نے تیلگو فلم موسیگلو میں سوہا کا کردار نبھایا-

مہیما نے کئی ہٹ شوز میں شاندار کام کیا- ان میں سونی ٹی وی کے مشہور شو سی آئی ڈی، سپنے سہانے لڑکپن کے، ملے جب ہم تم، جھانسی کی رانی، دل کی باتیں دل ہی جانے، پیار تو نے کیا کیا، رشتوں کا چکرویو، اور شوبھ آرمبھ، جیسے کئی ٹی وی شوز شامل ہے-

مہیما ٹی وی کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہے- سال 2019 میں زی5 اوریجنل کی ویب سیریز رنگ باز سیزن2 میں انہوں نے ویشالی کا کردار نبھایا، تو وہیں سال 2020 میں کرائم تھریلر ویب سیریز فلیش میں زویا گپتا کا رول ادا کیا- اس کے بعد سال 2019 میں شارٹ فلم ٹیک 2 میں نظر آئی۔

 

مہیما مکوانا چند میوزک ویڈیوز میں بھی کام کرچکی ہے- جن میں سنگر اسیس کور کے گانے دھڑکنیں میری، سنگر ہیری کے گانے دروازے بند، جیسے میوزک ویڈیوز شامل ہے-

مہیما مکوانا نے اب بالی ووڈ میں انٹری کرلی ہے، وہ اب سلمان کی فلم انتم میں نظر آئیں گی- فلم میں وہ ایوش شرما کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی-

Tags: