Type to search

ٹی وی اور فلم

امریکی ڈانسر لورین گوٹلیب

ٹی وی ڈسک، 24فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لورین گوٹلیب امریکہ کی ایک جانی مانی ڈانسر اور اداکارہ ہے۔ انکا حال ہی میں گانا کمریا ہلا رہی ہے کا ویڈیو یوٹیوب جاری کیا گیا ہے۔ اپنے گانے کے ریلیز ہونے کی معلومات لورین نے ابھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعہ فینس کو دی ہے۔ لورین نے امریکی ڈانس بیسڈ ریالٹی شو ’سویو تھنک یو کین ڈانس، سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو فلم اے بی سی ڈی سے کیا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوز ہے۔

امریکی ریالٹی شو سو یو تھنک یو کین ڈانس میں لورین، ریحانا، برٹنی اسپیئر، ماریہ کیری ، شکیرا جیسے ستاروں کے ساتھ کام کرچکی ہے۔ انڈین ٹی وی شو جھلک دکھلا جا سیزن 6 میں لورین نے دوسرے مقام پر رہی تھی۔ لورین نے فلم اے بی سی ڈی کے لیے سخت محنت کر کے، فلم کے لیے ہندی سیکھی تاکہ وہ ہندی سینما میں خود کو بہتر طریقہ سے ثابت کرپائے۔ فلم اے بی سی ڈی میں انہوں نے ممبئی کی ایک لڑکی ریا کا رول نبھایا تھا۔ لورین اپنے شوٹ سے وقت نکال کر سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہتی ہے۔

لورین کی پیدائش 8 جون 1988 کو سکاٹ ڈیل، اریزونا  میں ہوئی۔ انسٹاگرام پر اکثر لورین اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ انکی یہ تصویر لورین کے فالورس کے درمیان کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ بتادیں کہ انسٹاگرام پر لورین کے 2.4 فالوورس ہیں۔