Type to search

ٹی وی اور فلم

فی الحال کا ٹریزڑ ریلیز، رومانٹک انداز میں نظر آئے اکشے کمار اور نوپور سینن

فلمی ڈسک،8 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکشن اسٹار اکشے کمار اب پہلی بار میوزک ویڈیو کی دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ انکے ڈیبیو گانے ’فی الحال‘ کا ٹریزر لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔
اس گانے میں ایک بار پھر اکشے کمار ایکشن اور کامیڈی کو چھوڑ کر رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ اس لیے یہ ٹریزر لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ اس ٹریزر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پورا گانا 9 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس میں اکشے کمار، کرتی سینن کی بہن نوپور کے ساتھ نظر آرہے ہیں، اس ٹریزر میں سنگر بی پراک بھی نظر آرہے ہیں۔ جو تیری مٹھی اور اللہ مالک تو کے بعد تیسری بار اکشے کی آواز بنے ہیں۔ اس ٹریزر کو یوٹیوب پر صرف 22 گھنٹے میں 21 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔
بتادیں کہ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ اکشے اپنی آنے والی ایکشن فلم میں 100 کروڑ کی فیس لینے والے ہیں۔ اکشے کمار پروڈیوسر واسو بھگیانی کی ایک ایکشن فلم کے لیے 100 کروڑ روپے فیس کے طور لے سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like