Type to search

آٹو موبائل

فیراری روما نئے سال 2020  میں ہوگی لانچ

فیراری روما

آٹو ڈسک،17نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اٹلی کی کار ساز کمپنی فیراری نے اپنی نئی سپر کار فیراری روما سے پردہ ہٹا لیا ہے، جو نئی فرنٹ انجن کوپ ہے، فیراری روما کو اطالوی لا ڈولس ویٹا کانسپٹ پر بنایا گیا ہے۔

جسکی انڈرپننگ پورٹوفینو سے لی گئی ہے لیکن یہ کار نئی ڈیزائن میں آتی ہے، جس میں فلیئرڈ فینڈرز، سلک ہیڈ لیمپس اور باڈی کلر والی گرل شامل ہے، فیراری روما میں 4.0 لیٹر کا ٹربو وی 8 انجن لگایا گیا ہے جو 620 بی ایچ پی پاور اور 760 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ انجن 8 اسپیڈ ڈی سی ٹی گیئر باکس سے لیس ہے جو ایس ایف 90 اسٹارڈیل سے لیا گیا ہے-

فیراری روما کی ٹاپ اسپیڈ 320 کلو میٹر / گھنٹہ ہے اور صفر سے 100 کلومیٹر / گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں کار صرف 3.4 سکنڈ کا وقت لگاتی ہے، یہ کار گلوبل سطح پر 2020 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کی جائے گی، فیراری نے اس نئی کار کے چیسس میں نئی ماڈیولر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے-

بتادیں کہ فیراری کا مقابلہ مشہور کار کمپنی لامبورگینی سے ہوتا ہے۔

Tags: