Type to search

Uncategorized

مانو میں ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

مانو میں ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ

حیدرآباد، 7 اکتوبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں یہ پروگرام 20 تا30اکتوبر منعقد ہوگا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔

کوآرڈینیٹروکنوینر پروگرام، ڈاکٹر بونتو کوٹھیا، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کے بموجب آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ صنعتی ماہرین کولیکچرس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کریں گے۔کورس کی کامیاب تکمیل پر امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹیکنالوجی ، صدر نشین پروگرام اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر شعبہ ¿ سی ایس اینڈ آئی ٹی، شریک صدر نشین ہیں۔ ڈاکٹر ایم سرینواس، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سی ایس ای، این آئی ٹی، ورنگل پروگرام کے شریک کوآرڈینیٹر ہیں۔تفصیلات کے لیے ڈاکٹر کوٹھیا سے فون نمبر 9666995969 پررابطہ کریں رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ https://forms.gle/rvbaRJY6mD4i6EVb8, https://manuu.edu.in/University/event/7572 اور https://www.nitw.ac.in/eict/dsmlurdu1.php ملاحظہ کریں۔

Tags:

You Might also Like