Type to search

ٹی وی اور فلم

سلیف کورنٹائن: گھر میں جھاڑو-پوچھا مار رہی ہے فاطمہ ثنا شیخ

فلمی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سارے ایکٹرس اس وقت گھر میں سیلف کورنٹائن کررہے ہیں- دراصل کورونا وائرس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کے سارے کام اور شوٹنگ روک دی گئی ہے- فلموں کی ریلیز بھی ٹال دی گئی ہے- اسکے علاوہ حکومت نے بھی پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے احکام دیئے ہیں- اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے- گھر پر بیٹھے اسٹارس اپنے فوٹو اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں-

جہاں کچھ اسٹارس کھانا پکانے یا ورک آوٹ کے ویڈیوز شیئر کررہے ہیں وہیں کچھ اسٹارس پینٹنگ کرنے جیسے کاموں میں وقت گذار رہے ہیں- حالانکہ فاطمہ ثنا شیخ اپنے گھر میں کچھ الگ ہی کررہی ہے- انہوں نے اپنی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ گھر کے فرش کی صفائی کرتی دیکھائی دے رہی ہے-

اسکے ساتھ ہی فاطمہ صرف گھر کی صفائی ہی نہیں بلکہ گھر پر ہی ورک آوٹ کرتی بھی دیکھائی دے رہی ہے- فاطمہ اپنے روم میں رسی کھودتی دیکائی دے رہی ہے- اس دوران رسی اوپر فین میں اٹک جاتی ہے- فاطمہ نے اس تصویر پر لکھا ہے کہ شکر ہے فین نہیں گرا-

بتادیں کہ پچھلے دنوں گھر پر رہتے ہوئے کئی ستاروں نے جم سے اپنے فوٹو اور ویڈیو شیئر کیے ہیں- میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی ایک جم سیلفی شیئر کی ہے جبکہ انیل کپور، کٹرینہ کیف اور کرینہ کپور نے اپنے ورک آوٹ ویڈیوز شیئر کیے ہیں-

Tags:

You Might also Like